1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈین پریمیئر لیگ: چنئی سپر کنگز سرِ فہرست

رپورٹ: عابد حسین، ادارت: شامل شمس5 مئی 2009

کرکٹ کی پرکشش انڈین پریمیئر لیگ بھارت سے باہر جنوبی افریقہ میں جاری ہے۔ اس کے تقریباً نصف میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ اب تک چنئی سپر کنگز کی ٹیم نو پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔

https://p.dw.com/p/HkKJ
انڈین پریمیئر لیگ کرکٹ کے علاوہ اپنی رنگینیوں کے لیے بھی شہرت رکھتی ہےتصویر: Fotoagentur UNI
Lalit Modi Vorsitzender der IPL Cricket Indien
سیکیورٹی خدشات کب بنا پر انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین للت مودی نے لیگ کو بھارت سے باہر منعقد کرانے کا فیصلہ کیا تھاتصویر: AP


آٹھ ٹیموں کے درمیان جنوبی افریقہ کے اہم شہروں میں میچوں کا سلسلہ جاری ہے۔بیس بیس اوورز کے میچوں میں ایک بات واضح ہو گئی ہے کہ کچھ بھی حتمی نہیں ہے۔ ویسے تو یہ کرکٹ کے لئے کہا جاتا ہے لیکن اب تکنیک اور دوسرے معاملات پر نظر رکھنے والے ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں کھلاڑیوں کی استعداد کے حوالے سے پچانوے فی صد درست اندازے لگا سکتے ہیں۔ مگر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے کھیل کے حوالے سے کچھ بھی ممکن نہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ اگلے دو چار ہفتوں کے بعد انگلینڈ میں کھیلا جانے والا ہے۔ جو بھی کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں شریک ہیں اُن کو خاصا تجربہ ہوچکا ہے جب کہ پاکستان کی ٹیم کو اِس انداز کے کھیل کے حوالے سے خاصی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا ورلڈ کپ پانچ جون سے شروع ہو رہا ہے اور پہلا میچ انگلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلیں گی۔ بھارت دفاعی چیمپئن ہے۔

Die indischen Schauspieler Shah Rukh Khan und Preity Zinta
بالی وڈ کے ستاروں نے بھی مختلف ٹیمیں خرید رکھی ہیں۔ تصویر میں شاہ رخ خان پریٹی زنٹا سے بات کر رہے ہیںتصویر: AP


جنوبی افریقہ میں جاری انڈین پریمیئر لیگ کے انتیس میچ مکمل ہونے کے بعد کنگز الیون پنجاب دوسرے مقام پر ہے۔ تیسری پوزیشن پر دہلی ڈیئر ڈیول ہیں۔ انتیس میچوں میں اب تک سب سے زیادہ اسکور راجستھان رائلز کی ٹیم نے کیا ہے جو دوسوگیارہ تھا۔ اُس کے بعد دہلی ڈیئر ڈفیول کی ٹیم کا ایک سو نواسی اور پھر ممبئی انڈینز کی ٹیم کا ایک سو ستاسی کا سکور ہے۔

بلے بازی میں اب تک سات میچ کھیل کر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کے دو سو نواسی رنز ہیں۔ ان کے بعد بھارت کے ایس کے رائنا ہیں جنہوں نے دو سو چونسٹھ رنز بنا ئے ہیں۔

سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں کنگز الیون پنجاب کے عبداُللہ ہیں جنہوں نے آٹھ وکٹیں اب تک حاصل کی ہیں۔ اُن کے بعد دکن چارجز ٹیم کے ردرو پرتاپ سنگھ ہیں جو سات وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔