1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انڈونیشیا کی غرقاب آبدوز کا ملبہ مل گیا

26 اپریل 2021

انڈونیشیا کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس کی جو آبدوز غرقاب ہوئی تھی اس میں سوار 53 افراد میں سے کسی کے بھی بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔   

https://p.dw.com/p/3sZGl
Indonesien Untergang U-Boot KRI Nanggala-402 | PK
تصویر: Johannes P. Christo/REUTERS

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز گم شدہ آبدوز کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ بحریہ کے سربراہ یودو مارگونو کا کہنا ہے کہ آبدوز تین ٹکڑوں میں ٹوٹ کر بکھر گئی ہے۔

 ایئر مارشل ہادی تہاجانتو نے اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا، ''اس مستند ثبوت کے ساتھ، ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ  کے آر آئی ننگ گالا 402 ڈوب گئی ہے اور اس میں سوار عملے کے 53 افراد بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے انتقال کر گئے۔''

پانی کے اندر ڈرون سے لی جانے والی تصاویر میں آبدوز کا ملبہ سطح سمندر پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سنگا پور کے ایک کرافٹ نے تقریباً 1500  میٹر پانی کے اندر اس کا پتہ لگایا تھا۔

 اس سے قبل انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے اس آبدوز میں سوار ہلاک ہونے والے عملے کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اس آبدوز میں سوار سبھی 53 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روایتی انڈونیشیائی چاقو ’کریس‘ سے جڑی مافوق الفطرت کہانیاں

ان کا کہنا تھا، ''ہم تمام انڈونیشیا کے لوگ اس المیے پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے خاص طور آبدوز کے عملے کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔'' انہوں نے بتایا کہ امدادی حکام آبدوھ اور عملے کی لاشوں کی بازیافت کی ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

آبدوز آخر لا پتہ کیسے ہوئی؟

گزشتہ ہفتے بدھ کو بالی کے ساحلوں کے پاس ٹارپیڈو مشقوں میں حصہ لینے کے دوران مغربی جرمنی میں تیار شدہ 44 سالہ آبدوز کا اچانک رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ یہ پانی کی سطح پر آنے میں ناکام رہی تھی جبکہ اس میں عملے کے لیے صرف 72 گھنٹوں کے لیے ہی آکسیجن بچی تھی۔

سنیچر کے روز امدادی ٹیموں نے اعلان کیا کہ انہیں آبدوز کے آخری معلوم مقام کے پاس سے نماز پڑھنے کی چٹائی کے ٹکڑے، ٹارپیڈو سسٹم کا ایک ٹکڑا اور پیریسکوپ لبریکینٹ کی ایک بوتل جیسی اشیاء ملی تھیں۔ اسی وجہ سے انہیں اس بات کا یقین ہو گیا تھا کہ آبدوز ٹوٹ کر بکھر گئی ہے۔

امریکا، آسٹریلیا، سنگا پور اور ملائیشیا کے سمندری جہاز اور ہیلی کاپٹر اس کی تلاشی مہم میں لگے ہوئے تھے۔

ص ز/ ج ا   (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز، ڈی پی اے)

ایک ایسی گھاس جو صاف کر سکتی ہے آلودہ پانی کو

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں