1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انسانوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی ابتدا کب ہوئی؟

25 جون 2021

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ 2019 میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پہلے کیسز چین میں سرکاری ریکارڈ سے کہیں پہلے اکتوبر اور وسط نومبر کے درمیان ظاہر ہوئے ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/3vWy6
China Wuhan | Coronavirus | WHO Untersuchung | Symbolbild
تصویر: Getty Images

کورونا وائرس سے متعلق جو نئی تحقیق 25 جون جمعے کے روز شائع ہوئی ہے اس کے مطابق چین میں کووڈ 19 کے پھیلنے کی تاریخ سے متعلق  جو سرکاری ریکارڈ موجود ہیں اس سے کہیں پہلے ہی لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہوں گے۔ برطانیہ کی کینٹ یونیورسٹی نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹ کے محققین کے ذریعہ نئے ڈیٹا ماڈلنگ میں اس کا اندازہ لگانے کے لیے کنزرویشن سائنسی تکنیک کا استعمال کیا ہے۔

 اس کے اندازے کے مطابق سارس-کو -2 سن 2019 میں اکتوبر کے اوائل سے نومبر کے وسط کے درمیان نمودار ہوا ہو گا۔

کودڈ 19 کے پہلے کیسز کب ریکارڈ کیے گئے؟

پی ایل او ایس پیتھوجینز جریدے میں شائع ہونے والے اس تازہ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق، کووڈ 19 کا سبب بننے والے وائرس کے ظاہر ہونے کی ممکنہ تاریخ 17 نومبر 2019 رہی ہو گی۔ چین نے سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے پھیلنے کی جو تاریخ درج کر رکھی ہے وہ ووہان شہر میں 2019 کے دسمبر کے اوائل کی ہے، جس کا تعلق ہونان میں گوشت اور مچھلی کے بازار سے بتایا جا تا ہے۔

China | Wuhan Institute of Virology
تصویر: MAXPPP/dpa/picture alliance

تاہم ماہرین یہ کہتے رہے ہیں کہ مذکورہ بازار تک وائرس کے پہنچنے سے پہلے ہی یہ لوگوں میں پھیلنے لگا تھا اور لوگ اس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے تھے۔

دنیا میں پہلا کیس کب ظاہر ہوا ہوگا؟

رواں برس مارچ میں چین اور عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کی گئی ایک مشترکہ تحقیق میں بھی کہا گیا تھا کہ ممکن ہے کہ ووہان میں وبا کے پھوٹنے سے پہلے ہی بعض انسانوں میں یہ وائرس پھیلنے لگا ہو۔ جمعے کے روز جو نئی تحقیق شائع ہوئی ہے اس کے مطابق جنوری 2020 کے آس پاس ہی دنیا کے مختلف علاقوں تک یہ وائرس پھیل چکا ہو گا۔

سائنس دانوں کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ چین سے باہر کورونا وائرس کے انفیکشن کا پہلا معاملہ تین جنوری کو جاپان میں ہو سکتا ہے۔ اس کے مطابق یورپ میں انفیکشن کا سب سے پہلا کیس  12 جنوری کے آس پاس اسپین ہوا ہو گا جبکہ امریکا میں انفیکشن کا سب سے پہلا کیس  16 جنوری کو ہوا ہو گا۔

ص ز/ ج ا  (ڈی پی، اے روئٹرز)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں