1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی ہوائی کمپنی سُپر سونک مسافر بردار طیارے خریدے گی

6 جون 2021

ایک امریکی ہوائی کمپنی نے اپنی کمرشل پروازوں کے لیے اتہائی تیز رفتار سپر سونک طیارے خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح ہر پرواز کا دورانیہ نصف ہو کر رہ جائے گا۔ نیو یارک سے لندن کی پرواز صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو جائے گی۔

https://p.dw.com/p/3uRuu
Boom Supersonic stellt erstes eigenständig entwickeltes Überschallflugzeug vor
تصویر: Boom Supersonic/Cover Images/picture alliance

بڑی امریکی ہوائی کمپنی یونائیٹڈ ایئر لائن نے جمعرات  تین جون کو اعلان کیا کہ وہ اپنے کمرشل طیاروں کے وسیع نیٹ ورک میں سپر سونک ہوائی جہازوں کو شامل کرے گی۔ اس کا مقصد مختلف پروازوں کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن کی سپر سونک ہوائی جہازوں پر مشتمل پروازوں کا سلسلہ سن 2029 میں شروع ہو گا۔ یونائیٹڈ ایئر لاین کی پروازیں دنیا کے پانچ سو مقامات تک جاتی ہیں۔

مستقبل میں صرف تین گھنٹے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں

سپر سونک مسافر بردار ہوائی جہاز

یونائیٹڈ ایئر لائن کے مطابق مسافر بردار سپر سونک کمرشل طیاروں کا معاہدہ بُومز اورچؤر ایئر لائنر کے ساتھ کیا گیا ہے۔ یہ ادارہ پہلی پرواز کے لیے اولین ہوائی جہاز سن 2029 میں فراہم کرے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارے اسی وقت حاصل کیے جائیں گے جب وہ سیفٹی کے تمام ضوابط پر پورے اتریں گے۔

3d Rendering | United Airlines Supersonic Jet
یونائیٹڈ ایئر لائن کے مطابق مسافر بردار سپر سونک کمرشل طیاروں کا معاہدہ بُومز اورچؤر ایئر لائنر کے ساتھ کیا گیا ہےتصویر: Boom Supersonic/AP/picture alliance

اس کے علاوہ ان کی پائیداری اور آپریشن کی ضروریات کو بھی پرواز سے قبل مکمل طور پر جانچا اور پرکھا جائے گا۔ ان تمام ضوابط کے سو فیصد مناسب ہونے کی صورت میں پینتیس طیارے خریدے جائیں گے۔

پرواز کا دورانیہ

سپر سونک طیاروں کی کمرشل پروازوں سے وقت کی بچت ہو گی۔ ہر پرواز کا دورانیہ نصف ہو کر رہ جائے گا۔ نیو یارک سے لندن کی پرواز صرف ساڑھے تین گھنٹے کی ہو جائے گی۔ اسی طرح سان فرانسیسکو سے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی پرواز صرف چھ گھنٹے کی رہ جائے گی۔ بُومز اورچؤر ایئر لائنر کی ایک پرواز پینسٹھ سے اٹھاسی مسافروں پر مشتمل ہو گی اور اس کا انداز  آج کے دور کی پروازوں کی فرسٹ کلاس جیسا ہو گا۔

Boom Supersonic | Neuentwicklung Überschall-Flugzeug
بُومز اورچؤر ایئر لائنر کی ایک پرواز پینسٹھ سے اٹھاسی مسافروں پر مشتمل ہو گیتصویر: Nathan Leach-Proffer/Boom Supersonic/abaca/picture alliance

یہ امر اہم ہے کہ بُومز اورچؤر ایئر لائنر کا سپر سونک کمرشل طیارے بنانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ایک اور کمپنی ایریون کا سپر سونک ہوائی جہاز بنانے کا منصوبہ عدم سرمایے کی نذر ہو گیا ہے۔

کنکارڈ کی تباہی: فرانس میں مقدمے کی سماعت شروع

ماحول دوست ہوائی جہاز

بُومز اورچؤر ایئر لائنر کے سپر سونک طیاروں کے بارے میں یونائیٹڈ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ یہ سو فیصد ماحول دوست ہوں گے اور ان سے کاربن کا اخراج صفر ہو گا۔ قبل ازیں ایسے طیاروں کو بنانے کے منصوبے کاربن اخراج کی وجہ سے ادھورے چھوڑ دیے گئے تھے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ سن 2050 تک ماحول دوست ہوائی ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے پلان کو فوقیت دیے ہوئے ہے۔

Boom Supersonic | Neuentwicklung Überschall-Flugzeug
بُومز اورچؤر ایئر لائنر کے سپر سونک طیاروں کی کمرشل پروازوں سے وقت کی بچت ہو گیتصویر: Boom Supersonic

کنکارڈ کمرشل طیاروں کا دور

ایئر فرانس اور برٹش ایئرویز کا مشترکہ کنکارڈ ہوائی جہازوں کا منصوبہ ستائیس برس کے بعد سن 2003 میں دم توڑ گیا تھا۔ کنکارڈ کی آخری پرواز سن 2003 ہی میں اڑی تھی۔ ان طیاروں کا شور بہت تھا اور ان کو ساؤنڈ بیریئر توڑنے کی اجازت سمندری سطح پر تھی۔

اس کے علاوہ یہ بڑی انسانی بستوں سے ہٹ کر پرواز مکمل کرتے تھے۔ کنکارڈ طیارے کی شہرت اس وقت داغ دار ہوئی جب ایک ایسا ہوائی جہاز پیرس کے چارلس ڈیگال ایئر پورٹ پر دروان حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔

ع ح، ا ا (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز)