1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدارتی انتخابات: خصوصی موبائل فون ایپلیکیشنز

3 نومبر 2012

امریکا میں صدارتی انتخابات میں اب چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ان انتخابات کے حوالے سے موبائل فون کی متعدد خصوصی ایپلیکیشنز متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان میں سنجیدہ نوعیت کی ایپلیکیشنز کے علاوہ تفریحی ایپلیکیشنز بھی شامل ہیں۔

https://p.dw.com/p/16c8l
تصویر: Reuters

اندازوں کے مطابق امریکا میں بالغ افراد کے قریب نصف کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں اور یہ افراد سیاسی عمل کا حصہ بننے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہیں۔ کاروباری ادارے، غیر سرکاری تنظیمیں اور انتخابی مہم چلانے والے اسی بات اور امکانات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس حوالے سے تیار کی جانے والی بعض موبائل فون ایپلیکیشنز کی تفصیل ذیل میں ہے:

ایڈ ہاک "Ad-Hawk"

سن لائٹ فاؤنڈیشن نامی ایک غیر سرکاری گروپ نے جو حکومتی معاملات میں شفافیت لانے کے لیے انٹرنیٹ سے مدد لینے کا حامی ہے، ایک موبائل ایپ ایڈ ہاک Ad Hawk متعارف کروائی ہے۔ ٹیلی وژن یا ریڈیو پر کسی سیاسی اشتہار کے چلتے ہوئے اپنا موبائل فون نزدیک لے جائیے اور دیکھیے کہ اس اشتہار کے لیے کس نے تعاون کیا ہے اور کس نے رقم فراہم کی ہے۔

انتخابات کے حوالے سے ان سنجیدہ نوعیت کی ایپلیکیشنز کے علاوہ اس بعض ہلکی پھلکی اور تفریحی ایپلیکیشنز بھی تیار کی گئی ہیں۔
انتخابات کے حوالے سے سنجیدہ نوعیت کی ایپلیکیشنز کے علاوہ بعض ہلکی پھلکی اور تفریحی ایپلیکیشنز بھی تیار کی گئی ہیںتصویر: AP

پول ٹریکر "PollTracker"

یہ ایپ ویب پر موجود ایک جرنلزم گروپ ’ٹاکنگ پوائنٹس میمو‘ کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ پول ٹریکر ایپلیکیشن گیلپ سمیت دیگر ذرائع سے حاصل شدہ پولنگ سے متعلق اعداد وشمار فراہم کرتی ہے۔

پولیٹی فیکٹ ڈاٹ کام "olitiFact.com"

اگر آپ صدر باراک اوباما یا ان کے ری پبلکن مدمقابل مٹ رومنی کے بیانات کی اصلیت جاننا چاہتے ہیں تو ٹیمپا بے ٹائمز پراجیکٹ نامی گروپ کی ایپ پولیٹی فیکٹ ڈاٹ کام PolitiFact.com اس کے لیے ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ہو شُڈ آئی ووٹ فار؟ "Who should I vote for?"

ان ووٹرز کے لیے جو ابھی تک یہ بات طے نہیں کر پائے ان کے لیے یہ ایپ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موبائل فون ایپ میں آپ سے مختلف حوالوں سے سوالات کیے جاتے ہیں، جن میں صحت، دہشت گردی اور تعلیم کے علاوہ دیگر معاملات شامل ہیں۔ ان سوالات کے جواب کی صورت میں یہ ایپلیکیشن آپ کو بتائے گی کہ کونسا امیدوار آپ کی توقعات پر پورا اترتا ہے۔

اندازوں کے مطابق امریکا میں بالغ افراد کے قریب نصف کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیں
اندازوں کے مطابق امریکا میں بالغ افراد کے قریب نصف کے پاس اسمارٹ فونز موجود ہیںتصویر: Reuters

ووٹر میپ "VoterMap"

اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ انتخابات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار اپنا نام ظاہر کیے بنا کر سکتے ہیں۔ تاہم آپ کی یہ رائے جیو ٹیگنگ کے ذریعے ایک نقشے پر ظاہر ہو جائے گی۔ دیگر صارفین اس رائے کو پسند یا نا پسند کرنے کے علاوہ اس پر اپنے کمنٹس دے سکتے ہیں۔

انتخابات کے حوالے سے ان سنجیدہ نوعیت کی ایپلیکیشنز کے علاوہ بعض ہلکی پھلکی اور تفریحی ایپلیکیشنز بھی تیار کی گئی ہیں۔

الیکشن گیم 2012 "Election Game 2012"

یہ ایپ دراصل ایک گیم ہے جو آپ کو بطور امیدوار سیاسی ہاٹ سیٹ پر بٹھاتی ہے اور آپ کو موقع دیتی ہے کہ آپ اپنی انتخابی مہم چلائیں اور اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ نے سیاسی اشتہارات کے لیے کہاں کتنی رقم خرچ کرنی ہے، کہاں کا سفر کرنا ہے اور کن جگہوں پر جا کر ووٹرز سے خطاب کرنا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹ کو آواز میں تبدیل کرنے والی سروس آئی اسپیچ کی طرف سے ایک ایپ تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے آپ کوئی پیغام لکھ کر یا بول کر صدر باراک اوباما کی آواز میں سن سکتے ہیں۔

aba/ai (AFP)