1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نئی کمشنر چلی کی سابق صدر

9 اگست 2018

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی نئی کمشنر کے عہدے کے لیے چلی کی سابق خاتون صدر میشیل باچیلٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/32u0e
Schweiz - Michelle Bachelet spricht in Genf vor dem Menschenrechtsrat der Vereinten Nationen
تصویر: picture-alliance/dpa/KEYSTONE/M. Trezzini

اس عالمی ادارے کے مطابق باچیلٹ یکم ستمبر سے جنیوا میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ سوشلسٹ سیاستدان باچیلٹ 2006ء سے 2010ء تک اور پھر 2014ء سے رواں سال تک چلی کی صدر رہ چکی ہیں۔ اردن سے تعلق رکھنے والے موجودہ کمشنر زید رعد الحسین دوسری مرتبہ اس عہدے کے لیے امیدوار نہیں تھے۔ اس عہدے کی مدت چار سال ہوتی ہے۔

پوپ فرانسِس چلی کے دورے پر

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتیرس نے جنرل اسمبلی کو اس حوالے سے  آگاہ کرتے  ہوئے بتایا  ہے کہ انہوں اس اہم عہدے کے لیے چلی کی سابق صدر باچیلٹ کو نامزد کیا ہے۔ مزید اس سلسلے میں جمعے کے روز متوقع اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے سفیر اپنی رائے کا اظہار ووٹ کے ذریعے کریں گے۔

Chile Inauguration Sebastian Pinera
تصویر: AFP/Getty Images/P. Vera Lisperguer

چلی کی سابق خاتون صدر  میشیل باچیلٹ نے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ماضی میں بھی بھرپور کام کیا ہے۔ انہوں نے ایک ترقی پسند سوشلسٹ سیاستدان  ہوتے ہوئے خواتین کے حقوق کے حصول کے لیے ان گنت  خدمات سرانجام دی ہیں۔ باچیلٹ  اقوام متحدہ میں ادارہ برائے صنفی مساوات ’یو این وومین‘ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کینتھ روتھ نے باچیلٹ  کی نامزدگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر باچیلٹ منتخب ہوگئیں تو وہ دنیا کا سب سے مشکل عہدہ سنبھالیں گی کیونکہ موجودہ عالمی صورتحال میں انسانی حقوق کو ہر طرف سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

امريکا اقوام متحدہ کی ہيومن رائٹس کونسل سے بھی دستبردار

USA Washington Ankündigung Austritt aus UN-Menschenrechtsrat | Nikki Haley
تصویر: Reuters/T.S. Jordan

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی نے باچیلٹ کو اسرائیل کے تناظر میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ  ’’باچیلٹ کو ماضی کی غلطیوں سے گریز کرنا ہوگا‘‘۔ واضح رہے امریکا انسانی حقوق کی کونسل سے رواں برس جون میں دستبردار ہوگیا تھا۔ امریکی سفیر نے کونسل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ادارہ مغربی نصف کرہ ارض، وینزویلا، کیوبا، ایران اور شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں ناکام ہو چکا ہے۔‘‘

ع آ / ا ا (اے پی)