1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیلی فضائی حملے میں 13 لبنانی ہلاک اور25 زخمی

8 اگست 2006

جنوبی لبنان کے شہر صیدون کے قریب غازیہ گاﺅں پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم 13، افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

https://p.dw.com/p/DYKL
تصویر: AP

جنوبی لبنان میں کم از کم دو مقامات پر اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے جنگجووں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ بنت جبیل کے علاقے کے قریب جاری لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی کے ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے اور ناقوئرا Naqoura کے علاقے میں دو اسرائیلی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے حز ب اللہ کے 15 جنگجووں کو ہلاک کرنے کا بھی دعوی کیا ہے اور ۔اسرائیل نے آج ٹائر شہر میں ہینڈ بل گرا کر اس بات سے متنبہ کیا ہے کہ اگر لیتوانی دریا کے علاقے میں کوئی بھی گاڑی نظر آئی تو اس کو اسلحہ لے جانے کے شبہ میں نشانہ بنایا جائے گا۔

دریں اثنا اسرائیل نے آج لبنانی حکومت کی طرف سے جنوبی لبنان میںسرکاری فوج کے15,000 اہلکاروں کی تعیناتی کی تجویز کا یہ کہتے ہوئے سرد مہری سے خیر مقدم کیا ہے کہ اس سے حزب اللہ کو اپنی فوجی کاروائی جاری رکھنے کے لئے تحفظ فراہم ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس تجویز میںکس حد تک سنجیدگی پائی جاتی ہے۔ جبکہ فرانس کے وزیر خارجہ نے آج سلامتی کونسل پر زوردیا ہے کہ لبنان کی طرف سے اس نئی تجویز کو بھی مد نظر رکھا جائے تاکہ لبنان کے سلسلےمیں قرارد اد کے مسودے پر جلد از جلد اتفاق ہو سکے۔ انہوں نے کہا لبنانی حکومت کی یہ پیشکش لبنا ن کے بحران کو ختم کرنے کے لئے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔

دریں اثنا جرمنی کے وزیر خارجہ شٹائن مائر نے آج بیروت میں اپنے لبنانی ہم منصب سے گفتگو کے بعد کہا ہے کہ انہیں اور زیادہ یقین ہوتا جا رہا ہے کہ اس ہفتے لبنان کے سلسلے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور کر لیا جائے گا جس سے جنگ بندی کی راہ ہموار ہو سکے گی۔

دوسری طرف لبنان کے وزیر اعظم فواد سینیارو نے کہا ہے کہ بیروت میں گزشتہ روز کی عرب لیگ کا اجلاس بہت اچھا رہاہے جس سے یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ لبنان کے سلسلے میں تمام عرب ممالک متحد ہیں۔

ادھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے اس ہفتے لبنان میں اسرائیلی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس بلوانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے یہ فیصلہ پاکستان اور تیونس کی درخواست پر کیا ہے جس کو عرب ممالک اور oic کی حمایت حاصل ہے۔