1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن: نادال چمپئین، فیڈریر کی آنکھیں پرنم

2 فروری 2009

آسٹریلین اوپن میں مردوں کے سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک ٹینیس سٹار رافائل نادال نے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر کو پانچ سٹیوں کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنا پہلا ہارڈ کورٹ گرینڈ سلیم جیت لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Gl9R
مردوں کے سنگلز فائنل میں نادال نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا۔تصویر: AP

اسپین کے سٹار ٹینیس کھلاڑی نادال نے سویٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو سات۔پانچ، تین۔چھ، سات۔چھ، تین۔چھ اور چھ۔دو سے ہرایا۔ پانچ سیٹوں پر مشتمل یہ پُرتناوٴ فائنل مقابلہ چار گھنٹےتئیس منٹ تک جاری رہا اور بالآخر نادال کامیاب قرار پائے۔ میچ ختم ہونے کے بعد آنسووں میں ڈوبے فیڈرر نے صرف اتنا کہا: ’’ گاڈ، اٹ از کلنگ می۔‘‘ آسٹریلین اوپن مینز سنگلز خطاب جیتنے والے نادال نے جواب میں کہا: ‘‘ ساری فار ٹوڈے ۔‘‘ مردوں کے سنگلز فائنل میں نادال نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھا۔

دُنیا بھر کے ٹینیس مداحوں کی نظریں اسں مقابلے پر لگی ہوئی تھیں۔ اگر راجر فیڈرر آسٹریلین اوپن کے فائنل میں نادال کو شکست دیتے تو وہ شہرہء آفاق سابق امریکی ٹینس سٹار پیٹ سمپراس کے چودہ گرینڈ سلیم ریکارڈ کی برابری کرنے میں کامیاب ہوجاتے۔

Tennisspielerin Sania Mirza
بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزاتصویر: AP

دوسری طرف ثانیہ مرزا اور مہیش بھوپتی کی بھارتی جوڑی نے آسٹریلین اوپن کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ بھارتی جوڑی نے Nathalie Dechy اورAndy Ram کی جوڑی کو دو سیدھے سیٹوں میں چھہ۔تین اور چھہ۔ایک سے شکست دی۔

خیال رہے کہ خواتین سنگلز کا فائنل امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز نے جیتا تھا۔ ولیمز نے فائنل میں روسی حریف دینارا سافینا کو شکست دی تھی۔