1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Yap.TV ایک ورچوئل ٹی وی روم

14 فروری 2011

اب Yap.TV نامی ایپلی کیشن سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس پر آپ کے پسندیدہ پروگرام کے بارے میں رئیل ٹائم میں اپنی رائے کے اظہار کا موقع دے گی۔

https://p.dw.com/p/10H4J
تصویر: twitter.com

ٹی وی پروگرام بھلے ہوا کے دوش پر نشر کیے جارہے ہوں، کیبل کے ذریعےدیکھنے والوں تک پہنچ رہے ہوں یا پھر انٹرنیٹ اسٹریمنگ کے کمپیوٹر صارفین تک پہنچ رہے ہوں، آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے ایک نئی ایپلی کیشن تیارکرنے والی کمپنی کو یقین ہے کہ لوگ جو کچھ بھی دیکھتے ہیں، وہ اس کے بارے میں بات بھی کرنا چاہتے ہیں۔

Yap.TV نامی ایپلی کیشن دراصل ایک ایسا سوفٹ ویئر ہے جو ایپل کے آئی پیڈ، آئی فون اور آئی پوڈ ٹچ استعمال کرنے والے افراد کو ٹویٹر، فیس بُک اور اس کمپنی کی اپنی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر اپنے پسندیدہ پروگرام کے بارے میں ریئل ٹائم میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے Yap.TV کے بانیوں میں سے ایک Shawn Cunningham کا کہنا ہے، ’ہم نے ٹی وی پروگرام گائیڈ کو ٹویٹر اور دیگر سماجی نیٹ ورکنگ سائٹس کے ساتھ منسلک کردیا ہے۔ اس طرح بنیادی طور پر آپ کو یہ جاننے کا موقع مل جاتا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ کسی خاص پروگرام کے بارے میں اس وقت کیا باتیں کر رہے ہیں۔‘

Vorstellung des neuen iPhone 4 Flash-Galerie
Yap Tv کی اپلیکیشن i phone پر بھی ڈالی جا سکتی ہےتصویر: AP

سان فرانسسکو میں قائم یہ کمپنی اب ایسے سوشل ٹی وی پلیٹ فارمز، ویب براؤزرز، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے لیے بھی سوفٹ ویئر تیار کررہی ہے، جو گوگل کے اینڈروئڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتے ہیں۔

Yap.TV کی تکنیکی مدد کرنے والوں میں معروف امریکی کمپیوٹر ساز ادارے ایپل کے سابق ایگزیکٹیو ڈیوڈ آسٹن اور ایپل کمپنی کا سنگ بنیاد رکھنے والے ارکان میں سے ایک اسٹیو ووزنیاک بھی شامل ہیں جو اس ادارے کے مشیر کے طور پر کام کررہے ہیں۔

رپورٹ: عنبرین فاطمہ

ادارت: افسراعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں