1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Manuel Marulanda کے انتقال کی تصدیق

Adnan Ishaq26 مئی 2008

کولمبیا کی مشہور ترین باغی گوریلا تنظیم فارک (FARC ) کے کمنڈر اور بانی Pedro Antonio Marin کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/E6N3
فارک (FARC ) کے کمنڈر اور بانی Pedro Antonio Marinتصویر: AP

فارک تنظیم کے ایک کمنڈر Timoleon Jimenez نے ایک Venezuela کے ایک ٹی وی چینل پر Pedro Antonia Marin کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات اس سال 26 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔Pedro Antonia Marin کی عمر 80 سال تھی اور وہ Manuel Marulanda کے نام سے بھی پہچانے جاتے تھے۔

Manuel Marulanda کے انتقال کی خبر کولمبیا میں جنگل میں آّگ کی طرح پھیلی ۔ کولمبیا کے وزیردفاع Juan Manuel Santos نے کہا کے کولمبیا کی حکومت کو جمعے تک اس خبر کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا تھا لیکن بہرحال حکومت مخالف Marulanda کی وفات کولمبیا کے حکام کے لئے اطمینان کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ً فارک اس وقت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس باغی تنظیم کا وجود خطرے میں ہے۔ موقع کی مناسبت سے ہم باغی تنظیم کے مسلح کارکنوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فوری طور پرہتھیار ڈال دیں ً

Chef kolumbianischer FARC-Rebellen tot, Pedro Antonio Marín
تصویر: picture-alliance/ dpa

Manuel Marulanda کو Triofijo یعنی Sureshots کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ انہوں نے فارک تنظیم 1964 میں بنائی ۔ مارکسی نظریات رکھنے والی یہ گوریلا تنظیم کولمبیا کے بڑے جاگیرداروں کے خلاف بنائی گئی تھی۔ فارک کا شمارلاطینی امریکہ کی سب سے پرانی اور منظم باغی تنظیموں میں ہوتا ہے۔


کولمبیا کے صدرAlvaro uribe نے بھی Marulanda کے انتقال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل صدر Uribe پرملکی سیاست دان زور ڈالتے رہے تھے کہ وہ باغیوں سے بات چیت کریں لیکن وہ اس تنازعہ کو مذاکرات سے نہیں بلکہ فوجی آپریشن سے حل کرنا چاہتے تھے۔ ساتھ ہی باغیوں کے قبضے میں تقریبا 700 یرغمالیوں ہونے کی وجہ سے صدر Uribe دباؤ کا شکار بھی تھے۔ صدر Uribe کے مطابق، اب حکومت کو باغی رہنماؤں کی جانب سے ٹیلیفوں کالز موصول ہو رہئی ہیں کہ جن میں وہ یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کر رہے ہیں ۔ لیکن ساتھ ہی آزاد زندگی گزارنے کی ضمانت بھی مانگ رہے ہیں۔ اس موقع پر صدر نے کہا کہ ً انہیں امید کی کرن دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی پرامید تھے کہ وہ اس جنگ میں کامیابی حاصل کریں گےاور اب کامیابی دور نہیں ہے۔ اس کاثبوت یہ ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران فارک کے خلاف جنگ میں، ہم کبھی اتنے کامیاب نہیں رہے جیسا کہ اب ہیں ً


صدر نے مزید کہا کے جو باغی مغوی افراد کی رہائی میں مددگار ثابت ہونگے۔ انہیں مالی معاونت کے علاوہ، کولمبیا سے باہر سکونت اختیار کرنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔فارک کے قبضے میں اس وقت کولمبیا کی سابق صدارتی امیدوارIngrid Betancour ، تین امریکی شہری، اور کولمبیا کی پولیس اورفوج کے متعدد اہلکار ہیں۔

Manuel Marulanda کے بارے میں پچھلے کئی مہنیوں سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ وہ شدید بیمار ہیں۔ اس سے سترہ مرتبہ ان کی موت کی خبر بھی گردش کر چکی ہیں ۔چند برس قبل Marulanda نے کہا تھا، کہ ان کے خیال میں ان کی موت سے، کولمبیا کے خلاف جاری جنگ پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ً انسان تو مر جاتا ہے لیکن تحریک زندہ رہتی ہے۔ ہم ایک ایسا سیاسی اور فوجی ڈھانچہ تشکیل دے چکے ہیں کہ جس میں اگر کوئی مر بھی جاتا ہے تو دوسرا اس کے مشن کو آگے بڑھائے گا ً

فارک تنظیم کی جانب سے جاری کی جانے والی اطلاعات کے مطابق تنظیم کے نظریاتی سربراہ Alfonso Cano مستقبل میں گوریلا تحریک کی قیادت کریں گے۔ نئی قیادت کی جانب سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہوںنے Manuel Marulanda کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔