1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Berlinale:گلوکارہ مَیڈونا بطور فلم ہدایتکار

13 فروری 2008

جرمن دارالحکومت برلن میں جاری 58 ویں بین الاقوامی فلمی میلے Berlinale کے موقع پر بدھ 13 فروری کو نامور امریکی گلوکارہ Madonna نے اپنی بطور ہدایتکارہ پہلی فلم "Filth And Wisdom" پیش کی۔ مَیڈونا نے، جو اِس سال اپنی 50 ویں سالگرہ منانے جا رہی ہیں، اب تک گلوکاری اور موسیقی کے شعبے میں تو زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، تاہم فلم کی دُنیا میں اُن کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی، یہاں تک کہ اُنہیں صدی کی خراب ترین اداکارہ کا اعزاز بھی دیا گی

https://p.dw.com/p/DYOX
فلم "Filth And Wisdom" کا ایک منظر
فلم "Filth And Wisdom" کا ایک منظرتصویر: picture-alliance/ dpa

ا۔

"Shanghai Surprise" اور "Body Of Evidence" جیسی فلموں میں درمیانے درجے کی اداکاری کرنے والی مَیڈونا منگل 12 فروری کی شام ہی برلن پہنچ گئی تھیں اور اُن کا بدھ کی شب ہی واپس لندن روانگی کا پروگرام ہے۔ اُنہیں اپنی کامیڈی فلم کے لئے برلن فلمی میلے کا گولڈن یا سلور بیئر اعزاز نہیں مل سکے گا لیکن اِس کی وجہ فلم کا معیار نہیں ہے بلکہ یہ ہے کہ یہ فلم میلے کے مقابلے کے شعبے میں شامل ہی نہیں ہے۔

81 منٹ دورانیے کی اِس فلم میں مَیڈونا نے تین نوجوانوں کی داستان بیان کی ہے، جنہوں نے اپنی آئندہ زندگی کے لئے بڑے بڑے خواب دیکھ رکھے ہیں لیکن وہ خواب شرمندہء تعبیر ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔