1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

یوکرین جنگ: روسی حملے کے ایک ہزار دن مکمل

19 نومبر 2024

یوکرین پر روسی حملے کے ایک ہزار دن مکمل ہو چکے ہیں اور اس جنگ کے خاتمے کا فوری طور پر کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا ہے۔ البتہ جی 20 کے سربراہی اجلاس میں ماسکو کا نام لیے بغیر اس پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4n903
یوکرین جنگ
روسی حملے کے سبب یوکرین  میں ہونے والی نقل مکانی اور دیگر مصائب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جبکہ انسانی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے تصویر: REUTERS

برازیل میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران گروپ کے رہنماؤں نے یوکرین جنگ سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں یوکرین میں امن کا مطالبہ کیا گیا، تاہم اس میں جارح کے طور روس کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ گروپ کے رہنما، "عالمی خوراک اور توانائی کی حفاظت، سپلائی چین، میکرو فنانشیل استحکام، افراط زر اور معاشی نمو کے پس منظر میں انسانی مصائب اور جنگ کے سبب اضافی منفی اثرات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔"

یوکرین جنگ: امریکی میزائلوں سے روس کے اندر حملوں کی اجازت

بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم ایسے تمام متعلقہ اور تعمیری اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں، جو ایک جامع، منصفانہ اور پائیدار امن کی حمایت کرتے ہوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے ان تمام مقاصد اور اصولوں کے مطابق ہوں، جو ہمسائیوں کے درمیان اچھے تعلقات کے فروغ اور پرامن  دوستانہ تعلقات کے لیے موزوں ہوں۔"

برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا جنوری 2023 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی یہ بات کہتے رہے ہیں کہ یوکرین تنازعے کے ذمہ دار روس اور نیٹو دونوں ہیں۔

روس کے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے

یوکرین جنگ کے ایک ہزار دن

آج 19 نومبر منگل کے روز یوکرین پر روسی حملے کے ایک ہزار دن پورے ہو گئے ہیں اور دونوں ایک دوسرے پر جس طرح حملے تیز کرتے جا رہے ہیں اس سے اس تنازعے کا کوئی فوری حل بھی نظر نہیں آتا ہے۔

اس موقع کی مناسبت سے ڈی ڈبلیو کے صحافیوں نے گزشتہ برسوں کے دوران یوکرین میں ہونے والے واقعات کا ایک خلاصہ تربیت دیا ہے، جس میں روسی حملے کے سبب یوکرین  میں ہونے والی نقل مکانی اور دیگر مصائب پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یوکرین جنگ کے آثار
دونوں طرف سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مغربی اندازوں میں عام طور پر یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ روس کے مقابلے میں یوکرین میں ہلاکتیں بہت کم ہوئی ہیںتصویر: REUTERS

ان کا کہنا ہے کہ جنگ کے آگے بڑھنے کے ساتھ ہی یوکرین میں انسانی بحران میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔

یوکرین: ملک بھر میں فضائی حملے کا الرٹ جاری

روس نے یوکرین میں ہلاکتوں کی تعداد جاری کی

روس نے کہا ہے کہ ایک ہزار دن قبل روس نے جب یوکرین پر حملہ کیا تھا، اس کے بعد سے یوکرین کی مسلح افواج کے 900,000 سے زیادہ ارکان ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

روسی وزارت دفاع اور سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکی۔ ماسکو اور کییف نے اس حوالے سے اپنے نقصانات کی صحیح تعداد ابھی تک ظاہر بھی نہیں کی ہے۔

ٹرمپ نے یوکرین اور غزہ جنگ کے خاتمے کی کوششیں شروع کر دیں؟

دونوں طرف سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مغربی اندازوں میں عام طور پر یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ روس کے مقابلے میں یوکرین میں ہلاکتیں بہت کم ہوئی ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے حال ہی میں رپورٹ کیا تھا کہ اب تک 57,000 یوکرینی فوجی مارے جا چکے ہیں، تاہم مغربی ممالک کے اندازوں کے مطابق یہ تعداد روسی ہلاکتوں کا تقریباً نصف ہے۔

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے کے خلاف ’ریکارڈ‘ ڈرون حملے

نیٹو نے جو تخمینہ پیش کیا ہے اس کے مطابق تقریباﹰ چھ لاکھ روسی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، جب کہ یوکرین کی حکومت کا کہنا ہے کہ فروری 2022 میں جنگ کے آغاز سے اب تک روس کے تقریباﹰ سوا سات لاکھ فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے پی اے ایف پی، روئٹرز)

سزا یافتہ مجرم اب یوکرینی فوج کا حصہ