ہسپتال پر روسی فضائی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے، یوکرین
28 ستمبر 2024سومی روسی علاقے کروسک کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے، جہاں کییف نے رواں برس چھ اگست کو ایک اچانک حملہ شروع کیا تھا، جس کا مقصد روس کے اندر ایک 'بفر زون‘ قائم کرنا تھا۔
یوکرین کے وزیر داخلہ ایگور کلیمینکو نے ٹیلی گرام پر لکھا، ''سومی میں روسیوں نے دو بار ایک طبی مرکز پر حملہ کیا، اب تک (کی صورتحال کے مطابق) ایک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔‘‘
نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟
یوکرین کا ماسکو پر بڑا ڈرون حملہ، ایک خاتون ہلاک
کلیمینکو نے کہا کہ پہلے حملے میں 'ایک شخص ہلاک‘ ہوا اور ہسپتال کی کئی منزلوں کو نقصان پہنچا، جس کے بعد مریضوں اور عملے کو باہر نکالا جانے لگا۔
کلیمینکو نے مزید لکھا، ''مریضوں کے انخلا کے دوران، دشمن نے ایک بار پھر حملہ کیا۔‘‘
سومی اسی نام کے یوکرینی خطے کا مرکزی شہر ہے، جس کی سرحدیں روس سے ملتی ہیں۔
سومی کی علاقائی انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ دونوں حملوں میں شاہد حملہ آور ڈرون استعمال کیے گئے، اور یہ کہ دوسرے حملے کا نشانہ ایک رہائشی علاقہ بنا۔
ادھر یوکرینی ایئرفورس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس نے گزشتہ شب روس کی جانب سے بھیجے گئے 73 میں سے 69 کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ دارالحکومت کییف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ دارالحکومت اور اس کے مضافات میں قریب 15 روسی ڈرون مار گرائے گئے۔
ا ب ا/ع ت (ایف پی، اے پی)