واقع برنس روڈ ويسے تو قديم عمارات اور ثقافتی اہميت کے ليے بھی جانا جاتا ہے مگر شہر کی پہچان کے حامل پکوان بھی اس علاقے کی کشش ميں چار چاند لگا ديتے ہيں۔ اور يہ مليں گے آپ کو برنس روڈ کی مشہور فوڈ اسٹریٹ پر۔ اگر آپ کراچی میں ہیں اور آپ کو بھوک لگی ہے، تو يہاں آپ کم قيمت میں بھی اپنا پیٹ بھر سکتے ہیں، وہ بھی ذائقوں سے پھرپور پکوان کے ساتھ۔ ڈی ڈبليو کی رافعہ اعوان آج ايک دلچسپ مشن پر نکلی ہيں۔