1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیا آپ سوشلسٹ ہیں؟ کیوبا کی سیاحت کے بعد پیدا ہونے والا سوال

26 اپریل 2019

اس سوال کا جواب سوچ کر بتانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ڈکشنری کے استعمال یا کسی دوست کو فون کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کا جواب فوری طور پر ہاں یا نہیں میں دینا ضروری ہے۔

https://p.dw.com/p/3HUYl
DW Kolumne Ger-money Kate Ferguson

گزشتہ برس کیوبا کی سیاحت سے قبل اس مناسبت سے سوچا ہی نہیں تھا کہ اگر کوئی گن پوائنٹ پر ہی پوچھ لے کہ ’تم سوشلسٹ ہو‘ تو کیا جواب دیا جا سکتا ہے۔ اس دورے سے قبل ذہن میں سوشلزم کے بارے میں خوشگوار سوچ تھی کہ میں جس ملک میں جا رہی ہوں وہاں لوگوں کے پاس بہترین ہیلتھ کیئر سہولیات میسر ہوں گی، والدین کو بچے کی ولادت پر تنخواہ کے ساتھ چھٹی بھی دی جاتی ہو گی اور ایسے ہی بہت سارے خیالات موجود تھے۔

کیوبا پہنچ کر حیرت سے دیکھا کہ ایک بوڑھی خاتون راشن (روزمرہ کی خوراک) حاصل کرنے والی کتاب کے ساتھ ایک مارکیٹ میں قطار میں کھڑی ہے، ایک اور جانب پانچ لوگ ایک ساحلی عمارت پر رنگ و روغن کرنے میں مصروف تھے۔ میں نے ایک عورت، جو ماں بھی تھی، اُس کے بچے کے لیے گیلے وائپس کا ایک پیکٹ دیا تو اُس کا چہرہ تشکر آمیز جذبات سے بھر گیا۔

Symbolbild - Leben auf Kuba
کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ایک خاتون امریکی جھنڈے والی پینٹ پہنے ہوئےتصویر: Getty Images/AFP/Y. Lage

کیوبا کے تقریباً سبھی شہروں کی کئی دیواروں پر بڑی بڑی تصاویر یا پیٹنگز پر ’سوشلزم یا موت‘ کے الفاظ درج ہیں۔ یہ پینٹگز اور الفاظ بھی ایک اور حیرت کا باعث تھے۔ ایسا محسوس ہوا کہ اس ملک میں سوشلزم کے ساتھ تعلق میں گرم جوشی میں کمی کے علاوہ یہ کسی غبار سے ڈھکا ہوا محسوس ہوا۔ ایسے میں ذہن میں سابقہ سوویت یونین کی ریاست بھی ابھری جہاں جبر کا نظام رائج تھا او کسی حد تک جدید دور کا چین یا وینزویلا بھی ہو سکتے ہیں۔

اب گن پوائنٹ پر کوئی سوشلسٹ ہونے کے حوالے سے کیا جواب دے۔ اس مناسبت سے امریکی سیاستدان بیرنی سینڈرز سے پوچھا جائے تو وہ کہیں گے کہ اس نظام میں حکومتی ملکیتی شمولیت کے بغیر پائیدار پیداوار کو سوشلزم قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ بات جب میں نے اپنے کیوبا کے سیاحتی گائیڈ سے کہی تو وہ اپنے رَم کے گلاس کے ساتھ قہقہہ مار بیٹھا اور کہنے لگا کہ سویڈن ایک سوشلسٹ ملک نہیں ہے اور وہاں نجی کاروبار ہی سب کچھ ہے۔

Symbolbild - Leben auf Kuba
ہوانا کی سڑکوں پر غربت واضح طور پر دکھائی دیتی ہےتصویر: Getty Images/AFP/A. Roque

کیوبا میں سوشلزم کی حکومتی تعریف کے مطابق سرمایہ داری اور اشتراکیت کے درمیان ہر شے کی ملکیت مشترکہ ہے۔ ایسا بھی خیال کیا جا سکتا ہے کہ ایسے ممالک میں ابہام پایا جاتا ہے اور سیاسی و اقتصادی نظریات عصری تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہو سکے ہیں۔ کہتے ہیں کہ فیمنزم (نسائیت) کی طرح سوشلزم بھی ایک بیج ہے اور آپ اسے پہن کر پھرتے ہیں لیکن یہ بھی اہم ہے کہ اس بیج کے ساتھ آپ کس مقام، جگہ یا ادارے میں ملازمت کرتے ہیں۔

یہاں جرمنی میں یہ ترکیب کسی حد تک اور رنگ میں ہے۔ سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان گیرہارڈ شروئیڈر نے لیبر اصلاحات متعارف کرائی تھیں اور اس باعث ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے۔ پھر قدامت پسند چانسلر انگیلا میرکل نے جنگ زدہ علاقوں کے لاکھوں متاثرین کو بہتر زندگی بسر کرنے کے لیے ایک اور موقع دیا۔ میرکل کے اس پالیسی فیصلے پر سخت سوال بائیں بازو کی سیاسی جماعت ڈی لنکے کی سیاستدان ساہا ویگن کنیخٹ نے اٹھایا تھا۔

بظاہر یہ نظریاتی پیچیدگیاں ہیں، جو اس صورت حال کی عکاس ہیں کہ عالمگیریت اور ڈیجیٹل اقتصاد میں مسلسل افزائش ہو رہی ہے اور ان کی وجہ سے معاشرتی تبدیلیاں بہت تیزی سے جنم لے رہی ہیں۔ ان تیز رفتار تبدیلیوں سے کوئی سیاسی جماعت یا فرد واحد پہلے سے متعین کردہ نظریاتی سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے سے قاصر ہو سکتا ہے۔

کیٹ فرگوسن