کوپ 29 کلائیمٹ سمٹ تصویری شکل میں
آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کلائمیٹ سمٹ کوپ انتیس میں ہر ملک کے پویلین میں اس کے رسم و رواج، روایتی منفرد طرز زندگی سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی اور فن تعمیر کے ماحول دوست طریقوں سے متعلق نمائش کی تصویری جھلکیاں۔
پاکستان: عالمی منڈی میں فٹ بال برآمد کرنے والا ایک بڑا ملک
اس صنعت کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی پویلین میں کوپ انتیس کی مناسبت سے خاص طور سے تیار کیے گئے فٹ بالز رکھے گئے ہیں جنہیں پویلین کا دورہ کرنے والے شائقین کو بطور سوینیئر پیش کیا جا رہا ہے۔
ملائیشیا پویلین
پویلین میں روایتی موسیقی کے آلات ’’ سیپ‘‘ کی دھنوں سے شرکا کو ملائیشیا کی ثقافت سے متعارف کروایا جا رہا ہے۔
ازبکستان پویلین
ازبکستان پویلین میں ماحول دوست تعمیری مواد سے بنائے گئے روایتی گھر اور برآمدہ ثقافت کی ترویج کی جا رہی ہے۔
برطانوی پویلین
برطانوی پویلین میں برطانیہ کے سرخ رنگ کے روایتی ٹیلیفون کی نمائش کی گئی ہے۔
برازیل پویلین
کوپ 29 کے اگلے میزبان برازیل نے اپنے ملک کی سب سے بڑی پہچان ایمازون کے جنگلات کی تصویر کشی سے پویلین آراستہ کیا۔
انڈونیشیا پویلین
انڈونیشیا کے پویلین میں اپنے روایتی لباس زیب تن کیے خواتین شائقین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔
روسی پوپلین:
روسی پویلین میں روس کی سب بڑی فصل گندم ، جسے وہ بڑے پیمانے پر برآمد کرتا ہے، کی نمائش لگائی گئی ہے۔
آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور ماحولیات:
آرٹیفیشل انٹیلیجینس کو استعمال کرتے ہوئے سی سرفنگ ڈیمونسٹریشن۔