1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی کوریا

کم جونگ اُن نے جنوبی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکی دے دی

4 اکتوبر 2024

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے کہا کہ جنوبی کوریا کی طرف سے اس کی خودمختاری کو پامال کرنے کی کسی بھی کوشش کا جواب جوہری ردعمل سے دیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/4lOtu
کم جونگ اُن اسپیشل آپریشن فورسیز کی ایک یونٹ کے دورے کے دوران
کم جونگ اُن اسپیشل آپریشن فورسیز کی ایک یونٹ کے دورے کے دورانتصویر: KCNA/YONHAP/picture alliance

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر ان کے ملک کی خودمختاری کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جنوبی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کریں گے۔

اسپیشل فورسز کے تربیتی اڈے کے دورے کے دوران کم نے کہا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کی خودمختاری پر تجاوز کرنے کی کوئی بھی کوشش "بغیر کسی ہچکچاہٹ کے ان تمام جارحانہ طاقتوں، بشمول جوہری ہتھیار کو سامنے لائے گی جو اس کے پاس ہیں۔"

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنوبی کوریا

کم نے جنوبی کوریا کا سرکاری نام استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسی صورت حال آتی ہے تو سیئول اور جمہوریہ کوریا کا مستقل وجود ناممکن ہو جائے گا۔

کم یورینیم افزودہ کرنے کی ایک یونٹ کے دورے کے دوران
کم یورینیم افزودہ کرنے کی ایک یونٹ کے دورے کے دورانتصویر: KCNA via REUTERS

دونوں کوریاؤں کے درمیان کشیدگی

کم جونگ اُن کے تبصرے جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے تبصروں کے جواب میں سامنے آئے ہیں، جنہوں نے منگل کو خبردار کیا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے جوہری ہتھیاروں کا کوئی بھی استعمال "شمالی کوریا کی حکومت کے خاتمے" کا باعث بنے گا۔ انہوں نے جنوبی کوریا اور اس کے امریکی اتحادیوں کی طرف سے پیونگ یانگ کو " س‍خت اور زبردست ردعمل" کی دھمکی دی تھی۔

شمالی اور جنوبی کوریا میں تناؤ سے پر 70 برس کی جنگ بندی

یون نے یہ تقریر جنوبی کوریا کے مسلح افواج کے دن پر کی تھی اور سیئول نے اس موقع پر ہایئون مو پانچ بیلسٹک میزائل کی نقاب کشائی بھی کی تھی۔

کم نے یون کی دھمکیوں پر تنقید کرتے ہوئے انہیں "ایک غیر متوازن آدمی" قرار دیا۔

جمعرات کو کم کی بہن اور اعلیٰ عہدیدار کم یو جونگ نے سیئول کی فوجی صلاحیتوں کا مذاق اڑاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کی جوہری قوتوں کا روایتی ہتھیاروں سے مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔

کیا شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی ہونی چاہیے؟

تعلقات نچلی سطح پر

دونوں کوریاؤں کے درمیان موجودہ تعلقات اپنی نچلی سطح پر ہیں، شمالی کوریا اشتعال انگیز میزائل تجربات میں مصروف ہے، جبکہ جنوبی کوریا امریکہ کے ساتھ فوجی مشقیں تیز کر رہا ہے۔

اگلے ہفتے، شمالی کوریا کی پارلیمان جنوبی کوریا کے ساتھ مفاہمت کو باضابطہ طور پر مسترد کرتے ہوئے جزیرہ نما کوریا پر "دو ریاستی" نظام کا اعلان کرے گی۔ پارلیمنٹ سے نئی قومی سرحدوں کو وضع کرنے کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطہ 2019 سے تعطل کا شکار ہے۔

ج ا ⁄  ص ز (اے پی، اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے)