کربلا میں بھگڈر، ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہوئی | حالات حاضرہ | DW | 10.09.2019
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

حالات حاضرہ

کربلا میں بھگڈر، ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہوئی

آج منگل کو عاشورہ کے دن عراقی شہر کربلا میں بھگڈر مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم 31 شیعہ زائرین کی جان چلی گئی۔ حکام میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پیغمبر اسلام کے نواسے امام حسین کی واقعہ کربلا میں شہادت دس محرم کے روز سن 680ء میں ہوئی تھی۔ آج ان کے اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر لاکھوں شیعہ مسلمان عراقی شہر کربلا میں جمع ہیں۔ اس موقع پر وہاں مچ جانے والی بھگڈر کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد آخری خبریں آنے تک 31 ہو چکی تھی۔ قبل ازیں یہ تعداد 12 بتائی گئی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

عراقی وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے صحافیوں کو بتایا کہ زائرین کی اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کم از کم 100 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کم از کم 10 کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

 

ا ب ا / م م (اے ایف پی، روئٹرز)