کابل: سابق افغان صدر ربانی بم دھماکے میں ’ہلاک‘ | حالات حاضرہ | DW | 20.09.2011
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

حالات حاضرہ

کابل: سابق افغان صدر ربانی بم دھماکے میں ’ہلاک‘

کابل کے ڈپلومیٹک زون میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کا ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

برہان الدین ربانی افغان امن کونسل سے بھی وابستہ تھے

برہان الدین ربانی افغان امن کونسل سے بھی وابستہ تھے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے اور سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کے گھر کے قریب ذبردست دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ اس حملے میں سابق صدر ربانی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ یہ واقعہ نسبتاً محفوظ سمجھے جانے والے ’ڈپلومیٹک زون‘ میں پیش آیا ہے۔ فوری طور پر افغان وزارت داخلہ کی جانب سے اس دھماکے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ ربانی ان دنوں افغان امن مذاکرات میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔

خبر رساں اداروں اے ایف پی اور روئٹرز نے افغان پولیس اور ربانی کے ساتھیوں کا حولہ دیتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ: شامل شمس⁄  خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد