dw.com کے بِیٹا ورژن پر ایک نظر ڈالیے۔ ابھی یہ ویب سائٹ مکمل نہیں ہوئی۔ آپ کی رائے اسے مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔
ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
بھارت اور پاکستان نے اپنی جیلوں میں بند ایک دوسرے کے قیدیوں کی تازہ ترین فہرست کا یکم جولائی کو تبادلہ کیا۔ اس کے مطابق بھارت کی مختلف جیلوں میں اس وقت461 پاکستانی اور پاکستانی جیلوں 682 بھارتی قید ہیں۔
یورپی گیس پائپ لائن آپریٹر کمپنی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق روسی گیس کا یورپ کی طرف بہاؤ نارتھ اسٹریم ون پائپ لائن اور یوکرین کے راستے مستحکم طریقے سے جاری ہے۔
جرمنی میں گزشتہ برس تقریباﹰ سترہ فیصد باشندے غربت کا شکار تھے، جو ملک میں غربت کی شرح کا نیا ریکارڈ ہے۔ تازہ ترین ڈیٹا کے مطابق پچھلے سال ملک کی تراسی ملین کی آبادی میں سے تقریباﹰ چودہ ملین باشندوں کو غربت کا سامنا رہا۔
برطانوی حکومت کے مطابق روس کے تقریباﹰ پندرہ ہزار کروڑ پتی شہری یوکرین کے خلاف جنگ کے اقتصادی اثرات کے باعث ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا اسی امر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔