1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمچین

چین: شنگھائی کی ایک سُپر مارکیٹ میں چاقو حملہ

1 اکتوبر 2024

چین کے شہر شنگھائی میں چاقو کے ایک حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ حملہ آور شہر میں ’اپنا غصہ نکالنے‘ کے لیے آیا تھا اور اس کی تفتیش جاری ہے۔

https://p.dw.com/p/4lHDW
سونگ جیانگ پولیس برانچ نے بتایا کہ تمام 18 متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
سونگ جیانگ پولیس برانچ نے بتایا کہ تمام 18 متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےتصویر: Greg Baker/AFP/Getty Images

مقامی حکام نے منگل کو بتایا کہ شنگھائی کی ایک سُپر مارکیٹ میں چاقو کے حملے میں تین افراد ہلاک اور  دیگر 15 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس تناظر میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سونگ جیانگ پولیس برانچ نے بتایا کہ تمام 18 متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے مزید کہا کہ 37 سالہ ملزم، جس کا آخری نام لین ہے، مالی مشکلات کا شکار تھا اور ''اپنا غصہ نکالنے‘‘ کے لیے شنگھائی آیا تھا اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

سونگ جیانگ پولیس برانچ نے بتایا کہ تمام 18 متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے
سونگ جیانگ پولیس برانچ نے بتایا کہ تمام 18 متاثرین کو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئےتصویر: Hector Retamal/AFP/Getty Images

جرمنی کے شہر زیگن میں چاقو حملہ، پانچ افراد زخمی

چین میں چاقو سے جرائم کا سلسلہ

یہ حملہ چین کے قومی دن کی تقریبات کے موقع پر کیا گیا ہے۔ چین میں اس سال کئی ہائی پروفائل چاقو حملے دیکھے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ جنوبی چین میں ایک 10 سالہ جاپانی طالب علم کو اس کے اسکول کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔

اس سال کے شروع میں ایک چینی شہری ایک دوسرے جاپانی اسکول کے قریب اُس وقت ہلاک ہو گیا تھا، جب اس نے ایک حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی، جس نے ایک جاپانی ماں اور بچے کو زخمی کر دیا تھا۔

اس سے قبل 2024 میں ہی ایک چینی شخص نے ایک امریکی یونیورسٹی کے چار انسٹرکٹرز اور ایک چینی شخص کو چاقو مارتے ہوئے زخمی کر دیا تھا۔

ا ا / ا ب ا (اے پی، روئٹرز)