1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستمراکش

چینی صدر کا دورہ مراکش اور ولی عہد سے ملاقات

22 نومبر 2024

حالیہ برسوں کے دوران مراکش کے بنیادی ڈھانچے اور محکمہ ریلوے میں چین کی سرمایہ کاری میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس کے اختتام کے بعد چینی صدر شی جن پنگ رباط پہنچے۔

https://p.dw.com/p/4nIbq
شی جن پنگ
چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب چین نے مراکش کے انفراسٹرکچر اور ریلوے میں اپنی سرمایہ کاری میں کافی اضافہ کیا ہےتصویر: Adriano Machado/REUTERS

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جمعرات کے روز اپنے "مختصر دورے" پر مراکش پہنچے۔

مراکش کے ولی عہد شہزادہ مولائے الحسن نے شی جن پنگ کا کیسابلانکا میں استقبال کیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایم اے پی نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دوستی، تعاون اور یکجہتی کے مضبوط بندھن کی عکاسی قرار دیا۔

چین کا افریقہ کے لیے اربوں ڈالر کی نئی امداد کا وعدہ

اس کے بعد چینی صدر نے مراکش کی حکومت کے سربراہ عزیز اجانوش سے ملاقات کی اور پھر رائل گارڈ کی طرف سے اعزاز حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو گئے۔

ایک نیا ورلڈ آرڈر: کیا برکس ممالک مغرب کا متبادل فراہم کر سکتے ہیں؟

چینی صدر جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے برازیل کے دورے پر تھےاور اس اجلاس کے خاتمے کے بعد وہ مراکش پہنچے۔

شی جن پنگ اور لولا دی سلوا
چینی صدر جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے برازیل کے دورے پر تھےاور اس اجلاس کے خاتمے کے بعد وہ مراکش پہنچےتصویر: Ricardo Stuckert/PR

سرمایہ کاری کے لیے چین کی مراکش پر نگاہ

چینی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب چین نے مراکش کے انفراسٹرکچر اور ریلوے میں اپنی سرمایہ کاری میں کافی اضافہ کیا ہے۔

افریقہ میں اثرو رسوخ کی جنگ، امریکہ بمقابلہ چین اور روس

مراکش یورپ سے کافی قریب یعنی اسپین کے پڑوس میں واقع ہے اور امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ اس کے آزاد تجارتی معاہدوں کے سبب چین کے لیے بھی مینوفیکچررز سمیت الیکٹرک گاڑیوں کے کاروبار کے لیے یہ ایک منافع بخش مارکیٹ بن چکا ہے۔

کورونا وائرس افریقہ میں کیوں نہیں پھیلا؟

بیٹری بنانے والی چینی کمپنی گوشن ہائی ٹیک نے جون میں 1.3 بلین ڈالر کی لاگت سے افریقہ کی پہلی "گیگا فیکٹری" بنانے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

ص ز/ ج ا (روئٹرز، ای ایف ای)

افریقہ میں چین کی سرمایہ کاری، ترقی یا استحصال