ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
صباح السیلاوی گزشتہ تیس سالوں سے اردن کے شہر الرمثا میں ٹیکسی چلاتی ہیں۔ صباح نے اپنے شوہر کے انتقال کے بعد اپنے بچوں کی اکیلے ہی پرورش کی۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ہر کام کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ دیکھیے صباح السیلاوی کی متاثر کن کہانی۔
پاکستان ميں ريپ کے بڑھتے ہوئے کيسز اور شديد عوامی رد عمل کے تناظر ميں حال ہی ميں جنسی جرائم سے متعلق نئے قوانين متعارف کرائے گئے۔ نتيجتاً عدالت ميں جنسی زيادتی کے کيسز پر اب جلد کارروائی ممکن ہو سکے گی۔ البتہ نئے قوانين ميں ريپ کے مجرمان کے ليے ’کيميکل کيسٹريشن‘ يا ادويات کے ذريعے بانجھ بنانے کی سزا بھی تجويز کی گئی ہے، جس پر ماہرين کی رائے منقسم ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی ميں آج ايک طرف ری پبلک ڈے کی خوشياں منائی جا رہی تھيں جب کہ اس سے چند کلوميٹر دور مشتعل کسانوں نے زراعت کے شعبے ميں اصلاحات اور وزير اعظم نريندر مودی کے خلاف زبردست احتجاج کيا۔ ايک ہی شہر ميں ايک طرف فوجی پريڈ اور جديد اسلحے کی نمائش تو دوسری طرف احتجاج، توڑ پھوڑ اور نعری بازی۔ ايسے مناظر کم ہی ديکھنے کو ملتے ہيں۔
حمل کا ضائع ہو جانا خواتين کے ليے ايک تکليف دہ احساس ہوتا ہے۔ ليکن اس کا ہر گز يہ مطلب نہيں کہ متاثرہ خواتين کے ليے تمام دروازے بند ہو گئے۔ کرسٹن اور کرسٹينا کی کہنياں مختلف ہيں مگر ان دونوں کہانيوں ميں اسباق ہيں جن سے متاثرہ خواتين بہت کچھ سيکھ سکتی ہيں۔
نازلی يلماز ترکی ميں ايسی پہلی خاتون ہيں جو بلند و بالا عمارات کی کھڑکيوں کی صفائی کا کام کرتی ہيں۔ اپنے ليے اس منفرد پيشے کے چناؤ ميں انہوں نے سماجی رويوں کو چيلنج کيا کيونکہ عموماً ايسے پر خطر کاموں ميں مرد ہی ہاتھ ڈالتے ہيں۔ ليکن يہی رجحان نازلی يلماز کو پسند نہ تھا۔
جدت و ٹيکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر ميدان ميں ترقی کی گنجائش موجود ہے۔ مگر کيا ٹيکنالوجی اور ڈيجيٹلائزيشن کی بدولت شہروں کو بھی بہتر بنايا جا سکتا ہے؟ برلن کے سٹی ليب نامی منصوبے ميں اس پر کام جاری ہے۔ اس ميں پاکستان جيسے کئی ترقی پذير ملکوں کے ليے سبق ہے کہ ڈيجيٹلائزيشن بڑے بڑے شہروں کے بڑے بڑے مسائل حل کرنے ميں کس طرح معاوہن ثابت ہو سکتی ہے۔
پاکستان کے جنوبی شہر کراچی ميں کئی عمارتيں اپنے منفرد طرز تعمير اور خوبصورتی کے ليے جانی جاتی ہيں۔ خوبصورت سنگ تراشی سے مزین یہ حسین عمارات مارواڑی سلاوٹ برادری سے تعلق رکھنے والے انتہائی ماہر معماروں کے ہاتھوں تعمیر ہوئیں۔
صحرائی ٹیلوں پر گاڑی چلانا ہر کسی کا کام نہيں۔ صلاحيت، مہارت اور تجربہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہمت اور دليری بھی درکار ہوتی ہے۔ اب تک اس ميدان ميں مرد ہی پیش پیش رہے ہيں مگر اب قطر ميں ايک غير ملکی خاتون نے يہ روايت توڑتے ہوئے پدر شاہی معاشرے ميں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ مليے قطر کی پہلی آف روڈنگ مارشل مارسيلے ورز سے۔
اليکٹرانک کاٹ کباڑ دنيا کے بيشر ملکوں ميں ايک مسئلہ ہے کيونکہ اسے ٹھکانے لگانا مشکل کام ہے اور اگر اسے درست طريقے سے نہ کيا گيا، تو اس کے انسانی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہيں۔ ليکن اگر پرانے اليکٹرانک سامان سے قابل استعمال اشياء بنائی جا سکيں اور ساتھ ہی ماحول پر بھی مثبت اثر پڑے، تو کيا ہی بات ہو۔
درخت آب و ہوا ميں بہتری اور گرمی کی شدت ميں کمی لانے ميں اہم کردار ادا کرتے ہيں۔ تاہم موسمياتی تبديليوں کی وجہ سے انہيں خطرہ لاحق ہے۔ ايسے ميں برلن کے ايک اسٹارٹ اپ نے ايک ايسا منصوبہ تشکيل ديا ہے، جو محلے کے لوگوں کی شموليت سے درختوں کی بقا کے ليے سرگرم ہے۔ يہ منصوبہ موسمياتی تبديليوں سے زيادہ متاثرہ پاکستان جيسے ملکوں کے ليے بھی مفيد ثابت ہو سکتا ہے۔
غزہ سے تعلق رکھنے والے یوسف ابو عمیرہ سے ملیے۔ یوسف اپنے بازو اور ٹانگیں نہ ہونے کے باوجود تیراکی کر لیتا ہے اور کراٹے کھیل سکتا ہے۔ چوبیس سالہ یوسف اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے دوسروں کو متاثر کرتا ہے۔
کمہار گیلی مٹی کو اپنے ہاتھوں کی جنبش سے انتہائی نفاست کے ساتھ خوبصورت برتنوں کی شکل میں ڈھال لیتے ہیں۔ لاہور کے ایسے ہی چند ہنر مند خدشات کا شکار ہیں کہ چینی، اسٹیل اور پلاسٹک کے برتنوں کا بڑھتا استعمال ان کے اس ہنر کو معدوم کر دے گا۔ لاہور سے سمیرا لطیف کی رپورٹ۔
اٹلی کورونا کی وبا سے سب سے زيادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست ميں شامل ہے۔ ليکن کيا آپ جانتے ہيں کہ اس ملک کے جنوبی حصوں ميں کئی ايسے علاقے ہيں جہاں مقامی مافيا کی مداخلت اور بد انتظامی کی وجہ سے ہسپتال خالی پڑے ہيں۔ وبا کے دور ميں يہ ايک انہونی سی بات لگتی ہے ليکن يہی حقيقت ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں بظاہر حریم شاہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتی ہیں۔ جانیے اس سارے واقعے کے بارے میں حریم شاہ کیا کہتی ہیں؟
آؤڈی، بی ایم ڈبلیو اور پورشے جیسی مشہور ترین کارساز کمپنیوں نے نت نئی الیکٹرک گاڑیاں تو متعارف کرا دیں، لیکن ان گاڑیوں کے اندر ’انٹیرئر‘ کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات ابھی مکمل طور پر ماحول دوست نہیں ہیں۔
پاکستان دنیا کے ایسے محض دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا وائرس ابھی تک موجود ہے۔ پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں شریک ورکرز انتہائی سخت حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔
فیس بک کی ذیلی کمپنی واٹس ایپ کی جانب سے ڈیٹا شیئرنگ سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کے اعلان کے بعد پاکستانی صارفین میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ واٹس ایپ کی رازداری کی نئی پالیسی کے بارے میں ہمارے ساتھی شاہ زیب جیلانی کی کراچی میں ڈیجیٹل حقوق کی ماہر حجا کامران سے گفتگو۔
جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیے نسلی تعصب اور امتیازی سلوک ایک مسئلہ بن رہا ہے۔ جرمنی کی وفاقی پارلیمان میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا یعنی اسلام مخالف جذبات کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
گوئی يانا کا بچپن کافی مشکل تھا۔ سات برس کی عمر ميں وہ معذور ہو گئيں اور پھر کافی عرصے تک ہر ميدان ميں انہيں امتيازی رويوں کا سامنا رہا۔ مگر اس چينی خاتون نے ہمت نہ ہاری اور اپنی انتھک محنت و لگن سے اپنا لوہا منوا ہی ليا۔ يہ ہے گوئی يانا کے کاميابی کے سفر کی داستان۔
سوشل میڈیا پر آپ نے ’ایوان پولکا‘ گیت پر جھومتی بلی کی وائرل ویڈیو تو ضرور دیکھی ہوگی۔ سن 2020 کی مقبول ترین میم کی وجہ سے ترک موسیقار بلال گوریگن راتوں رات مشہور ہو گئے۔