ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
صوبہ سندھ میں گمشدہ افراد کے حقوق کے ليے سرگرم تنظیم ’وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ‘ کے مطابق اس وقت ڈیڑھ سو سے زائد سیاسی اور قوم پرست کارکن لاپتہ ہیں۔ سندھ کے شہر نصیر آباد کے ایک پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہدایت اللہ لوہار کو بھی گزشتہ سال اپریل میں اغوا کر ليا گیا تھا۔ ان کی صاحب زادی سسعی لوہار اپنے والد کو بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہيں۔ تفصیلات جانيے عرفان آفتاب کی اس رپورٹ میں۔
اگر چہ انڈونیشیا ایک اسلامی ملک ہے لیکن بہت کم مقامی کاروبار یہاں خواتین کے لیے اسلامی ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔ ایک خاتون نے اس سلسلے کو توڑتے ہوئے حجاب یا ہیڈ اسکارف کے بہت جدید اور منفرد ڈیزائنز کو مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے اور بہت جلد حاصل کر لی ہے کافی شہرت، مزید جانیے اس رپورٹ میں
قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی رہنما مریم نواز کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ نیب کے ایک بیان کے مطابق مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو چودہری شوگر ملز سے متعلق کیس میں گرفتار کرکے لاہور میں نیب ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا ہے۔ لاہور سے اعزاز سید مریم نواز پر الزامات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔
بنگلہ دیش میں ایک مدرسے کی طالبہ نصرت جہاں رفیع کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔ نصرت کی والدہ اپنی بیٹی کے لیے انصاف مانگ رہی ہیں۔ اٹھارہ سالہ نصرت نے مدرسے کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس کی وجہ سے اس کو قتل کیا گیا۔ اس بےرحمانہ قتل کے بعد بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
اسلام اور جدید طرز کے فیشن، مغربی دنیا میں کئی حلقوں کی طرف سے یہ ایک تضاد سے بھری بات قرار دی جاتی ہے۔ اس موضوع پر امریکی شہر سان فرانسسکو کے ڈی ینگ میوزیم میں منعقدہ نمائش 6 جنوری تک جاری رہے گی۔
چند یورپی ممالک میں برقعے یا نقاب پر پابندی ہے لیکن جرمنی میں مسلم خواتین کو اپنے مذہبی عقائد پر عمل کرتے ہوئے چہرہ ڈھانپنے کی اجازت ہے۔ تاہم جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں چودہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے اسکارف پہننے پر پابندی کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔
بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس آج بدھ 11 جولائی کو شروع ہوا۔ دو روزہ اجلاس کے پہلے روز امریکی صدر کی جانب سے نیٹو دفاعی بجٹ کی مساوی تقسیم کے مسئلے پر جرمنی کو خاص طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹرز سے عرفان آفتاب اس سربراہی اجلاس کے پہلے روز کی تفصیلات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
سن 1991 سے اب تک 35 ڈی ایس پی اور اے ایس پی افسران پشاور ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کی سربراہی کر چکے ہیں لیکن ڈی ایس پی روزیہ الطاف پہلی خاتون پولیس اہلکار ہیں جنہیں اس اہم عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
شامی شہر حلب کے تاریخی قلعے کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اپوزیشن فورسز کے ساتھ جنگ کے دوران یہ قلعہ شامی فورسز کا ہیڈ کوارٹر بنا رہا۔ حلب کے دیگر حصوں میں لوگ کھانے پینے اور خود کو گرم رکھنے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہیں لیکن کم از کم جنگ سے محفوظ ہیں۔
استنبول کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ یہ شہر اپنے مخصوص طرز تعمیرات کے باعث بھی جانا جاتا ہے۔ ڈی ڈبلیو اردو کی ہیڈ کشور مصطفیٰ اس شہر کے منفرد طرز تعمیر کے بارے میں کیا بتا رہی ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں
ٹوکیو میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ مسلم خواتین کے لیے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس فیشن شو کے دوران ماڈلز رنگا رنگ اسکارف پہن کر شریک ہوئیں۔