ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
خدیجہ سلطان پاکستانی شہر لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان باکسر ہیں۔ وہ نہ صرف باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بننا چاہتی ہیں بلکہ ان پاکستانی لڑکیوں کے لیے ہمت و حوصلے کی علامت بھی، جو زندگی میں کچھ کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔ سمیرا لطیف کی ویڈیو رپورٹ۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی نو سالہ نتالیہ نجم نے حال ہی میں ایک گینیس ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس پاکستانی لڑکی نے یہ عالمی ریکارڈ کیمسٹری کے پیریوڈک ٹیبل کو صرف دو منٹ بیالیس سیکنڈ میں ترتیب دے کر قائم کیا، جو گزشتہ ورلڈ ریکارڈ سے سات سیکنڈ کم تھا اور یوں نتالیہ یہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے والی سب سے کم عمر انسان بن گئیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں
جرمنی میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے سات جون 2020 کو منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ڈیلی ڈرون نے جرمنی میں موجود 46 ایسے مقامات کا طائرانہ منظر پیش کیا ہے جو یونیسکو کی عالمی ثقافتی اثاثہ کی فہرست میں شامل ہیں۔ آخن شہر کا کیتھڈرل بھی انہی میں سے ایک ہے۔
پاکستان میں کبڈی کا پہلا عالمی کپ اور چیمپیئن بھی پاکستان
پاکستان ميں منعقدہ عالمی کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل ميچ ميں ميزبان ٹيم نے روايتی حريف بھارت کی ٹيم کو شکست دے دی۔ لاہور ميں اتوار سولہ فروری کی شب کھيلے گئے اس ميچ کے موقع پر اسٹيڈيم ميں ميلے کا سا سماں تھا۔ ڈی ڈبليو اردو کے نمائندے طارق سعيد کی ويڈيو رپورٹ۔
داووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی شریک ہیں، جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ماحول دوستوں نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈاووس میں مظاہرے کرنے کے منصوبے پر عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ مظاہرے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کیے جائیں گے، جو اس ویک اینڈ پر شروع ہو گا۔
ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا میں سب سے بہترین سڑکیں رکھنے والا ملک ہے۔ اس مقصد کے لیے ان ممالک میں موجود روڈ نیٹ ورک کو ایک سے سات تک کا اسکور دیا گیا۔ سات بہترین جبکہ ایک کم ترین اسکور ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی ٹیم میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔ لاہور میں ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم نے کہا کہ وہ پاکستان کے لیے بہترین پرفارمنس دینا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں بھی ان کی کارکردگی کو یاد کیا جائے۔
پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ عالمی کپ 2019ء میں بطور سینیئر کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں ڈی ڈبلیو اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ سیریز کے آغاز تک دوبارہ فٹ ہوجائیں گے۔ محمد حفیظ موجودہ پاکستانی اسکواڈ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہیں دو عالمی کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔
عالمی کپ 2019ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شامل فاسٹ بالر جنید خان نے ڈی ڈبلیو اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ٹیم کی مکمل تیاری ہے اور میچز جیتنے کے لیے مخالف ٹیم کو ’آل آؤٹ‘ کرنا ہوگا۔ جنید خان نے یہ بات چیت انگلینڈ روانگی سے قبل کی۔ جنید خان عالمی کپ 2011ء اور 2015ء کے سکواڈ میں نامزد ہونے کے باوجود ایک میچ بھی نہ کھیل سکے تھے۔
ہینری کارٹیئر بریسن کے بقول ’ایک اچھی تصویر وہ ہوتی ہے، جس پر نگاہ ایک سیکنڈ سے زائد ٹکی رہے۔‘ ’ورلڈ پریس فوٹو 2019ء ‘ کا تصویری مقابلہ ان کے اس قول کو آج بھی درست ثابت کرتا ہے۔
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر پہلی ایسی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں آئی سی سی وومن ورلڈ ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے اور وہ آئی سی سی ون ڈے ویمن رینکنگ میں بہترین خاتون بالر قرار پائی ہیں۔
آئی ایم ایف اور سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بُک کے جمع کردہ اعداد و شمار میں دنیا کے مختلف ممالک کے مرکزی مالیاتی اداروں کے پاس موجود مجموعی غیر ملکی زر مبادلہ اور سونے کے ذخائر کا تخمینہ امریکی ڈالرز میں لگایا گیا ہے۔
پندرہ ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ’وہ شارجہ کے میدان میں پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔‘ پاکستان کے شہر لاہور میں ڈی ڈبلیو اردو کے نامہ نگار طارق سعید سے گفتگو میں کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سلیکشن اور تیاری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا۔
تین سال سے جاری جنگ نے یمن میں قحط کی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ 22 ملین یمنی شہری کی زندگی کا دارومدار بیرونی امداد پر ہے۔ بندرگاہی شہر الحدیدہ میں حالیہ عسکری کارروائیوں کے باعث خوف پیدا ہو گیا ہے کہ کہیں امداد کے منتظر ان افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہوجائے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام الحیدہ شہر اور صعدہ میں کافی دنوں سے کام کر رہا ہے۔
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی ورلڈ فیکٹ بُک کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والے ممالک یہ ہیں۔
روس کی میزبانی میں کھیلے جانے والا فٹ بال ورلڈ کپ فرانس نے جیت لیا۔ اس ورلڈ کپ کے دوران کئی نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں جو خاصی دلچسپی کے حامل ہیں۔