ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
مسلم خواتین کے لیے فیشن مسحور کن ہونے کے ساتھ متنازعہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت والے ممالک میں خواتین کے لیے ماڈیسٹ فیشن کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ یورپی ڈیزائنرز اس شعبے میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سال 2021 کے پہلے فیشن شو کی تصویری جھلکیاں
فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبے کے لیے پاکستان کا سب سے بڑا ایوارڈ شو ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ بھی اس بار کورونا کی عالمی وبا کے سائے سے نہیں بچ سکا اور منتظمین کی جانب سے اس بار یہ تقریب ورچوئل شو کی صورت میں منعقد کی گئی۔
ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ مرد طاقت ور ہونے کے باوجود جذباتی اور پُرکشش ہوتے ہیں۔ وہ عورتوں کی طرح اونچی ایڑھی کے سینڈل پہننے کے ساتھ ساتھ ان کا رنگ بھی اپنا سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں گرین ہاؤس گیسوں کے قریب دس فیصد اخراج کی ذمہ دار فیشن انڈسٹری ہے۔ ہر سال لاکھوں ٹن کپڑے ردی کی ٹوکری میں پھینکے جاتے ہیں۔ ایک ڈچ ڈیزائنر اس نظام سے تنگ آچکے ہیں۔ یہ نوجوان فروخت نہ ہونے والے کپڑوں سے فیشن کے نئے شاہکار تخلیق کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں
خسرہ متاثر کرتا ہے ہر سال کئی جرمن شہریوں کو، بھارت کی مقامی آبادی کچھوؤں کی افزائش میں پیش پیش اور ماحول دوست فیشن جدت اور سٹائل کے ساتھ، یہ سب آپ دیکھ سکتے ہیں، ڈی ڈبلیو کے شو، "سوال" میں
دنیا بھر میں جاری کورونا وائرس کی وبا نے بہت سی بڑی تقریبات کا انعقاد ناممکن کردیا۔ ایسے میں پاکستان میں ورچوئل فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں فیشن ڈیزائنرز نے محدود پیمانے پر اپنے تخلیق کردہ ملبوسات کی نمائش کی۔
ڈیبرا ہینری ملائیشیا کی سب سے مشہور ’بیوٹی کوئین‘ تھیں۔ آج وہ اپنی شہرت کا استعمال ضرورت مند افراد کے لیے کرتی ہیں۔ انہوں نے نوجوان پناہ گزینوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے ’فیوجی اسکول‘ کی بنیاد رکھی ہے۔
پاکستان میں فیشن اور اسٹائل کے لیے معروف ’ہم اسٹائل ایوارڈز‘ کی چوتھی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ ہم اسٹائل ایوارڈز 2020ء کی تفصیلات جانیے حسن کاظمی کی اس پکچر گیلری میں۔
لاہور میں عروسی ملبوسات کی نمائش کے سلسلے میں ’برائیڈل کوٹیور ویک‘ جاری ہے۔ اس پکچر گیلری میں جانیے پاکستان کے نامور ستارے کس فیشن ڈیزائنر کے عروسی ملبوسات پہن کر ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔
کراچی میں تین روزہ پاکستان فیشن ویک منعقد ہوا جس میں کئی نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات کی نمائش کی۔ فیشن ویک کے دوران کئی معروف شخصیات بھی ریمپ پر جلوہ افروز ہوئیں۔
اٹلی کے شہر میلان میں منعقدہ ’میلان فیشن ویک‘ میں ڈیزائنر اِسٹیلا جینز نے کیلاش اور ہنزہ کی ثقافت سے متاثر ہوکر بنائی گئی اپنی کلیکشن متعارف کروائی۔ انہوں نے خصوصی طور پر پاکستانی ماڈلز کوریمپ واک کے لیے منتخب کیا۔ ان میں سے ایک ماڈل مشک کلیم نے اس دلچسپ تجربے کے بارے میں ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کی۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس شہد کی مکھیوں کی افزائش میں مددگار، ماحول دوست فیشن ڈیزائنر اور بانس سے بنی سائیکل، ماحول دوست افراد کی پسند، یہ سب کچھ شامل ہے ڈی ڈبلیو کے شو سوال کے اس پروگرام میں
جرمن شہر فرینکفرٹ میں مسلم خواتین کے فیشن کے حوالے سے ایک نمائش کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں ایسے ملبوسات رکھے گئے ہیں، جو موزوں بھی قرار دیے جا رہے ہیں اور ماڈرن بھی۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم گرما کی مناسبت سے جدید تراش کے ملبوسات کے تین روزہ ’’ہم شو کیس‘‘ فیشن شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
اٹلی کے ایک جزیرے سلسلی میں سنترے کی پیداوار کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس رس بھرے پھل کو کھانے اور اس کے رس کو پینے کے علاوہ اب سنترے کا ایک بہت مفید استعمال ڈھونڈا گیا ہے سنتروں کو اب فیشن انڈسٹری میں استعمال کیا جارہا ہے۔ کیسے یہ دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں۔
مایا زمان پاکستان کی ٹرانس جینڈر فیشن ڈیزائنر ہیں۔ اپنے خصوصی کام سے انہوں نے کافی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔
اسلام اور جدید طرز کے فیشن، مغربی دنیا میں کئی حلقوں کی طرف سے یہ ایک تضاد سے بھری بات قرار دی جاتی ہے۔ اس موضوع پر امریکی شہر سان فرانسسکو کے ڈی ینگ میوزیم میں منعقدہ نمائش 6 جنوری تک جاری رہے گی۔
پائیدار فیشن زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے، جس کی ایک وجہ ماحول دوست بلاگرز بھی ہیں۔ مگر فیشن کی دنیا میں تیز رفتار تبدیلی اور زیادہ سے زیادہ صارفین پیدا کرنے کی کوششوں کے سبب یہ معاملہ ہنوز ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔
جرمن دارالحکومت برلن میں جاری ’فیشن ویک‘ کے دوران ’فیئر فیشن‘ یعنی فیشنی ملبوسات، کاریگروں کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے بنانے کے حوالے سے یورپ بھر سے مظاہرین نے ایک مظاہرے میں شرکت کی۔ ان مظاہرین نے ترقی پزیر ممالک میں ’ چائلڈ لیبر کے خاتمے، مناسب اجرت، اور ٹیکسٹائل فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔ تفصیلات دیکھیے اس ویب ویڈیو میں۔