ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
دنیا کے قدیم ترین شہروں میں سے ایک موئن جو دڑو پر تحقیق اور اس کے تحفظ کے لیے جرمن ماہر آثار قدیمہ پروفیسر ڈاکٹر مائیکل یانسن گزشتہ پانچ دہائیوں سےسرگرم ہیں۔ اس قدیم شہر کے فن تعمیر اور پانی کی ترسیل و نکاسی کے نظام کے بارے میں وہ حیرت انگیز انکشافات کر چکے ہیں۔ انہیں پاکستانی حکومت نے ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔ ان کی موئن جو دڑو سے بے لوث محبت کے بارے میں عرفان آفتاب کی خصوصی رپورٹ۔
جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے لیے نسلی تعصب اور امتیازی سلوک ایک مسئلہ بن رہا ہے۔ جرمنی کی وفاقی پارلیمان میں معاشرے میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا یعنی اسلام مخالف جذبات کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں نوجوان موسیقار قدیم اور جدید موسیقی کے انمول سنگم کے ساتھ اپنی ایک منفرد پہچان بنا رہے ہیں۔ نئی نسل کے کشمیری فنکار اپنے مزاحمتی اور رومانوی گیتوں سے سماجی ناانصافیوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ سری نگر سے گوہر گیلانی کی رپورٹ۔
بھارت کے اجودھیا میں 6 دسمبر1992 کوتقریباً 400 سالہ قدیم تاریخی بابری مسجد کو منہدم کردینے کے کیس میں لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت 30 ستمبر کو فیصلہ سنانے والی ہے۔
ہر سال نو اگست کو قدیم مقامی باشندوں کا دن اس لیے منایا جاتا ہے تا کہ دوسری اقوام کو ان کے حقوق کا احساس ہو سکے۔ دنیا کی مختلف قدیمی مقامی آبادیوں کی کیا صورتحال ہے اور انہیں کیا مشکلات درپیش ہیں، دیکھیے تصاویر میں۔
کئی صدیوں سے پاناما کے قدیم جنگلات میں ایک قبیلہ کوکو کے درخت اُگا رہا ہے۔ چند عشرے پہلے یوں لگتا تھا کہ یہ قدیم روایت ختم ہو جائے گی۔ لیکن اب چند چاکلیٹ کمپنیاں اس روایت کو بچانے کے لیے میدان میں اُتری ہیں۔ تو چلیے دیکھتے ہیں، کہ پاناما میں قدیم روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کس طرح اعلیٰ معیار کی ماحول دوست چاکلیٹس تیار کی جا رہی ہیں۔
چینی حکومت اپنی مسلم آبادی کو کم کرنے کے لیے نسلی اقلیت ایغور باشندوں کو شرح پیدائش کم کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے سنکیانگ میں ایغور خواتین کو جبری نس بندی اور اسقاط حمل کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کراچی میں حیدر علی نامی ٹرک آرٹسٹ نے اپنے گھر کی دیوار پر افريقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کی تصویر بنا کر شوخ رنگوں کی مدد سے نسلی تعصب کے خاتمے کا پیغام دیا ہے۔
ان کی نسل ہمارے سیارے کی قدیم ترین نسلوں میں سے ایک ہے۔ اس پکچر گیلری میں اس حیرت انگیز مخلوق کے بارے میں وہ چند دلچسپ حقائق بیان کیے جا رہے ہیں، جن سے شاید آپ ناواقف ہوں۔
بر صغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت نظام الدین کی آخری آرامگاہ نئی دہلی کے مرکزی حصے میں واقع ہے۔ یہ درگاہ تقریباﹰ سات سو برس قدیم ہے۔ اس درگاہ سے وابستہ صوفی اسکالر صغیر الدین نظامی کا ڈی ڈبلیو کے صلاح الدین زین سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاریخ کی کتابوں میں اس بات کا کہیں حوالہ نہیں ملتا کہ اس درگاہ کو کبھی بھی عوام کے لیے بند کیا گيا ہو۔
بلوچستان کے ضلع ژوب میں ہندوؤں کے ایک قدیم مندر میں برصغیر کی تقسیم کے بعد ایک سرکاری اسکول بنا دیا گیا تھا۔ اب یہ مندر مقامی ہندو کمیونٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
سائنس دان ايلبرٹ آئن سٹائن نے ايک مرتبہ کہا تھا کہ وہ واحد چيز جس کا آپ کو لازمی طور پر پتہ ہونا چاہيے، وہ لائبريری کا پتہ ہے۔ جرمنی ميں 24 اکتوبر کو لائبريريز کا دن قومی منايا گيا۔ ديکھيے جرمنی کی چند شاندار لائبريريز۔
2019ء کے دوران دنیا کے مختلف حصوں میں لوگ بدعنوانی، غربت، معاشرتی عدم مساوات، نسلی امتیاز اور تحفظ ماحول کے لیے سڑکوں پر نکلے۔ تبدیلی لانے کی شدید خواہش دنیا بھر میں لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ رہی ہے۔
جرمن دارالحکومت برلن میں 'ڈوکو آرٹس' فلم فیسٹول میں دریائے سندھ کے گرد بسنے والی ثقافتوں کے لوک ساز اور فنکاروں کے بارے میں ’انڈس بلیوز‘ نامی ایک دستاویزی فلم کا جرمن پریمیئر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ’انڈس بلیوز‘ کے ہدایت کار جواد شریف کا کہنا ہے پاکستان میں نوجوان نسل شناختی بحران کا شکار ہے کیونکہ معاشرے میں سیاسی اور مذہبی بیانیہ ہزاروں سال قدیم ثقافت پر حاوی ہوچکا ہے۔
پاکستان کی مختصر دورانیے کی فلم ’ڈارلنگ‘ کو رواں ماہ دنیا کے سب سے قدیم وینس فلم فیسٹیول میں بہترین شارٹ فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ڈارلنگ ميں پاکستان کے شہر لاہور کے مجرہ کلچر کو اسکرین پر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ايک نازک موضوع پر فلم بنانے پرايک اہم ايوارڈ جيتنے پر فلم کے ہدایت کار صائم صادق کيا کہتے ہيں، جانتے ہيں اس ويڈيو ميں۔
ہپناٹزم کو دنیا کا قدیم ترین طریقہ علاج سمجھا جاتا ہے۔ ہپناٹزم کے ذریعے تھیراپسٹ مستقل درد کے علاج سمیت کئی طرح کے مثبت نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن ہپناٹزم کے دوران انسانی ذہن میں ہوتا کیا ہے ریسرچرز یہ جاننے کی کوشش میں ہیں۔
پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا میں پیمان نامی ایک غیر سرکاری تنظیم گزشتہ کئی برسوں سے مقامی خواتین اور نوجوان نسل کے ساتھ مل کر معاشرے کو انتہا پسندی کے دلدل سے نکالنے کا کام سر انجام دے رہی ہے۔ پیمان کی ڈائریکٹر مسرت قدیم کے مطابق انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ اسلامی روایات کا خیال رکھتے ہوئے خواتین کو اس عمل میں مزید متحرک کیا جائے۔
ہزارہ برادری بلوچستان میں آباد ایک نسلی گروہ ہے۔ انتہا پسندوں کے حملوں کہ وجہ سے اس کمیونٹی کے لوگ اونچی دیواروں کے پیچھے چُھپنے پر مجبور ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی ثقافت انتہائی خود اعتمادی سے پیش کرتے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں واقع تاریخی گرینڈ بازار کا شمار دنیا کے قدیم ترین بازاروں میں ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد سن چودہ سو پچپن میں سلطنت عثمانیہ کے دور میں رکھی گئی۔ گرینڈ بازار میں اکسٹھ گلیاں اورسینکڑوں دکانیں ہیں-
بلغاریہ کا دارالحکومت صوفیہ ایک قابل دید شہر ہے۔ اس کی ہزاروں سال پرانی تاریخ بہت کچھ بیان کرتی ہے۔ قدیم دور سے کمیونسٹ دور تک کی عمارتیں اپنی کہانیاں خود سناتی ہیں۔ آئیے آپ کو آج اس شہر لیے چلتے ہیں۔