ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
پاکستان میں بالی ووڈ کی فلموں پر پابندی کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی فلم نے سنیما گھروں میں ایک سو دن مکمل کیے ہوں۔ اس ضمن میں فلم ’پرے ہٹ لّو‘ کے ہدایت کار عاصم رضا نے ڈی ڈبلیو سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر طرح کی فلمیں پیش کی جانی چاہییں۔ ان کے بقول حکومت کو ٹیکس میں نرمی برتنی چاہییے تاکہ مقامی فلمی صنعت کو فائدہ پہنچ سکے۔
انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کوڑا ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔ ساحل سمندر پر پلاسٹک کے کاٹھ کبار کی وجہ سے ہلاک ہونے والی مچھلیوں کی تصاویر نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے۔ بالی میں ماحولیاتی تحفظ کے سرگرم کارکنوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ اس ویب ویڈیو میں تفصیلات دیکھیے۔
ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی کو بھارت کا اقتصادی مرکز بھی کہا جاتا ہے اور اسی شہر میں فلمی صنعت بھی قائم ہے۔ بالی وڈ کے ستاروں نے پیر کے روز ووٹ ڈالے۔ اس ووٹنگ کی چند تصاویر۔
سپراسٹار ہمایوں سعید نے کہا ہےکہ بالی ووڈ کی فلموں کی بندش کے بعد پاکستانی سینیما کو پاکستانی فلموں کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے اور سینیما کی زبوں حالی کا صرف ایک ہی علاج ہے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی فلمیں بنائی جائیں۔ دیکھیے ڈی ڈبلیو کے نمائندہ حسن کاظمی کے ساتھ ان کی خصوصی گفتگو
برلن میں پچاس سے زائد کرسمس مارکیٹوں میں دن بھر لوگوں کا رش رہتا ہے۔ یہاں ہر طرف کرسمس کی روایتی موسیقی بجتی ہے اور یوں لگتا ہے جیسے کسی ہالی ووڈ کی فلم کا سیٹ سجا ہو۔ کرسمس کی آمد سے قبل شہری اپنے دوست و احباب کے لیے تحائف خریدتے ہیں جبکہ بچے ان بازاروں میں جھولوں پر موج مستی کرتے ہیں۔ برلن کے علاقے شپانڈاؤ کے ایک کرسمس بازار سے عرفان آفتاب اس روایتی بازار کی منفرد خصوصیات بتا رہے ہیں۔
تنوشری دتا نے بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ہدایت کار وقاص باہل، اداکار رجت کمار اور الوک ناتھ اور گلوکار کیلاش کہیر پر بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے جا چکے ہیں۔
سابق ’مس انڈیا‘ تناشری دتا نے بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسی کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ہدایت کار وقاص باہل، اداکار رجت کمار اور الوکھ ناتھ اور گلوکار کیلاش کھیر پر بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سیمی ووڈ ہاؤس ان چودہ سو بچوں میں سے ایک ہیں، جنہیں برطانوی علاقے روتھرہیم میں ایک مجرمانہ نیٹ ورک کے سرغنہ ارشد حسین نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔ اس نیٹ ورک کے زیادہ تر ارکان کا تعلق پاکستان سے تھا۔
بھارتی اداکارہ تنیشٹا چیٹرجی نے یورپی، ہالی وڈ اور بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ تنیشٹا کے خیال میں سنیما مختلف معاشروں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ جرمن دارالحکومت برلن میں جاری انڈو جرمن فلم ویک میں اپنی فلم ڈاکٹر ’رخما بائی‘ کے خصوصی پریمئیر کے موقع پر ڈی ڈبلیو اردو کے نمائندے عرفان آفتاب سے گفتگو کی۔
آج الیکشن 2018ء کے روز جہاں عام شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، وہیں بالی وُڈ کے معروف کردار ’پی کے‘ کے روپ میں پاکستانی ’پی کے‘ بھی کراچی میں عزیز آباد کے ایک پولنگ اسٹیشن پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ’رانگ نمبر‘ سیاستدانوں کو مسترد کریں اور اپنے ’ووٹ کی مہر رائٹ نمبر‘ پر لگائیں۔
امریکی فلم انڈسٹری نے ماضی میں بھی تاریخی موضوعات اور قدرتی آفات پر فلمیں تخلیق کی ہیں۔ ایسی فلموں کی شائقین اور ناقدین نے بہت زیادہ پذیرائی کی ہے۔
بھارتی سپر اسٹار سلمان خان بالی ووڈ کے ایسے پہلے یا واحد اداکار نہیں جو قانون توڑنے کے باعث خبروں میں نظر آتے رہتے ہیں۔ ایسے کون کون سے اداکار ہیں جو وقتاﹰ فوقتاﹰ مبینہ قانون شکنی کی وجہ سے شہ سرخی بنے۔
مارول کی فلم ’ بلیک پینتھر‘ حال ہی میں باکس آفس پر کامیاب ہونے والی دنیا کی دس چوٹی کی فلموں میں شمار ہوئی ہے۔ دیکھیے وہ کون سی دیگر فلمیں ہیں، جو اس فہرست میں شامل ہیں۔
انڈونیشیا کے صوبے بالی کے دلفریب ساحلوں پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیڑ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ان میں پلاسٹک بیگز کی بہتات ایک پریشیان کن امر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یومیہ تین سو ٹن پلاسٹک ویسٹ بالی کے ساحلوں پرذخیرہ کیا جاتا ہے۔
اردن کے شاہ حسین کے دورہٴ امریکا کو پرلطف بنانے کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے خصوصی منصوبہ بندی کی۔ اس مقصد کے لیے شاہ حسین کی اِس دورے کے دوران ہالی ووڈ اداکارہ سوزن کابوٹ کے ساتھ ملاقات کرائی گئی۔
سن 2017 میں جہاں بھارتی فلمی صنعت میں کئی نئے چہرے ابھر کر سامنے آئے اور اپنے فن کے جوہردکھائے وہاں آسمانِ فن کے چند درخشاں ستارے اپنے چاہنے والوں کو اداس چھوڑ کر دنیا سے رخصت بھی ہوئے۔
انڈونیشیا کے معروف سیاحتی مقام بالی میں واقع کوہ آگونگ میں آتش فشانی کے باعث بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں۔ ایک ہی ہفتے میں دوسری مرتبہ اس پہاڑ میں سرگرمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم حکام کے مطابق شہر کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
بالی میں قائم ایک کمپنی نے پائیدار طریقوں سے پلاسٹک کے متبادل تیار کیے ہیں اور وہ بھی مکمل طور پر قابل تجدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے۔ آپ اس کمپنی کے تیار کردہ شاپنگ بیگ کو پی بھی سکتے ہیں۔ یہ شاپنگ بیگ ات کَٹ یا کساوا نامی جھاڑی کی جڑوں سے تیار کیے گئے ہیں۔
امیتابھ بچن اور سلمان خان سمیت بالی ووڈ کے بہت سے روشن ستارے آج کروڑوں روپے کے مالک ہیں۔ لیکن ان کے چاہنے والوں کے لیے یہ جاننا بہت دلچسپ ہو گا کہ ان معروف فنکاروں کی پہلی کمائی کیا تھی؟
بھارت کی جیل میں قید سوات کے ایک نوجوان کی رہائی چار ماہ بعد بھی ممکن نہ ہوسکی ہے۔ بالی ووڈ کے اداکاروں سے ملنے کی خواہش میں عبداللہ نے واہگہ بارڈر کراس کیا تھا تاہم اسے گرفتار کر کے امرتسر کی ایک جیل میں قید کر دیا گیا۔