ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
اٹانومس گاڑیاں اب سیکھیں گی اپنے ہی تجربات سے، حاصل کر سکتے ہیں آپ ایمسڑڈیم میں رہائش کا ایک انوکھا تجربہ اور لے چلیں گے آپ کو انڈونیشیا کی ماحول دوست مسجد، یہ سب آپ دیکھ سکتے ہیں ڈی ڈبلیو کے شو "سوال" میں
کراچی میں دو روزہ ایکو اسلام کانفرنس کا آغاز ہفتہ تیئیس نومبر کو ہوا۔ ڈی ڈبلیو اور سوشل پلیٹ فارم ٹی ٹو ایف کی میزبانی میں جاری اس کانفرنس میں پاکستان، انڈونیشیا اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد کی جانے والی دو روزہ ماحول دوست کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اسلامی تعلیمات بھی درس دیتی ہیں کہ انسان اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھے۔ انہوں نے اور کیا کہا؟ دیکھے تصاویر میں
انڈونیشیا کے دارالحکومت میں ’ایکو اسلام‘ نامی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں پاکستانی نمائندے بھی شریک ہیں۔ یہ کانفرنس ڈی ڈبلیو اور واحد انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے منعقد کرائی جا رہی ہے۔
قدرتی طریقہء علاج آج بھی مقبول، بھارت میں چیتوں کی غذا بن رہے ہیں انسان اور انڈونیشیا میں حجاب کا مقامی کاروبار، یہ سب آپ دیکھ سکتے ہیں، ڈی ڈبلیو کے شو "سوال" میں
اگر چہ انڈونیشیا ایک اسلامی ملک ہے لیکن بہت کم مقامی کاروبار یہاں خواتین کے لیے اسلامی ملبوسات ڈیزائن کرتے تھے۔ ایک خاتون نے اس سلسلے کو توڑتے ہوئے حجاب یا ہیڈ اسکارف کے بہت جدید اور منفرد ڈیزائنز کو مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے اور بہت جلد حاصل کر لی ہے کافی شہرت، مزید جانیے اس رپورٹ میں
انڈونیشیا میں پلاسٹک کا کوڑا ایک بہت اہم مسئلہ ہے۔ ساحل سمندر پر پلاسٹک کے کاٹھ کبار کی وجہ سے ہلاک ہونے والی مچھلیوں کی تصاویر نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے۔ بالی میں ماحولیاتی تحفظ کے سرگرم کارکنوں نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے۔ اس ویب ویڈیو میں تفصیلات دیکھیے۔
انڈونیشی حکومت عرصے سے ملکی دارالحکومت جکارتہ سے باہر منتقل کرنا چاہتی ہے۔ جکارتہ میں ٹریفک مستقل بدنظم رہتی ہے اور یہ شہر سمندر میں ڈوبتا جا رہا ہے۔ اسے سے قبل کئی ممالک اپنے دارالحکومت دوسرے شہروں میں منتقل کر چکے ہیں۔
گاڑیوں کے دھوئیں اور مقامی جرائم پیشہ گروہوں کی مخالفت کے باوجود انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیل اور تعلیم حاصل کرنے کی ایک جگہ بہت مقبول ہے۔ اور یہ جکارتہ کے بچوں کو کھیل اور علم حاصل کرنے کا ایک موقع فراہم کر رہی ہے۔
بڑھتی عمر کے ساتھ تبدیل ہوتی بینائی پر قابو پانے والے مصنوعی لینز، مچھروں کے خاتمے کے لیے’مچھر مار پائپوں‘ کا انوکھا طریقہ، انڈونیشیا کا گولڈن کاکاؤ اورلائٹ آرٹ فوٹوگرافی کے دلکش مناظر۔ یہ سب کچھ شامل ہے ڈی ڈبلیو کے شو سوال کے اس پروگرام میں
انڈونیشیا کے شمالی سماٹرا نامی صوبے میں امیگریشن اہلکاروں نے دو دکانوں میں بھرے ہوئے ایسے دو سو سے زائد غیر ملکیوں کو وہاں سے نکال لیا، جنہیں فاقہ کشی کا سامنا تھا۔ یہ واضح نہیں کہ وہ قانونی یا غیر قانونی طور پر انڈونیشیا پہنچے تھے۔
مٹی، دھول اور گرمی۔ انڈونیشیا کے علاقے مشرقی جاوا میں واقع ایک فعال آتش فشاں سے مزدور سلفر یا گندھک نکالتے ہیں اور اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے ہیں۔
جنگلی حیات کی تصاویر کھینچنے پر اسکائی میکر کو سال 2018ء کے بہترین نوجوان فوٹو گرافر کا انعام دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے میکر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ انہوں نے فوٹو گرافی کیسے شروع کی؟
پلاسٹک کی آلودگی پھیلانے میں دنیا بھر میں انڈونیشیا دوسرے نمبر پر ہے۔ اس ملک کے ایک شہر نے پلاسٹک کا صفایا کرنے کا ایک انوکھا انداز اپنایا ہے۔ اب بسیں پلاسٹک کی بوتلوں کو بطور کرایا قبول کر رہی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مسافروں کی بچت ہو رہی ہے اور شہر سے آلودگی بھی کم ہو رہی ہے۔
انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تین سو چوراسی ہو گئی ہے۔ جمعے کے دن اس قدرتی آفت نے سب سے زیادہ تباہی سولاویسی جزیرے کے شہر پالو میں مچائی۔
سانپ دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک جانوروں میں سے ایک ہے لیکن انڈونیشیا کی یہ تصاویر دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انسان اس سے بھی کہیں زیادہ خطرناک ہے۔ دیکھیے سانپوں کے چمڑے سے اشیاء کیسے تیار کی جاتی ہیں۔
حالیہ برسوں میں آتش فشاں پہاڑوں کے پھٹنے سے نہ صرف سینکڑوں انسان ہلاک ہوئے بلکہ دنیا بھر میں کئی ملین انسان عارضی طور پر بے گھر بھی ہو گئے۔ دور حاضر کے سب سے زیادہ تباہی پھیلانے والے پانچ آتش فشاں پہاڑ کون سے ہیں؟
انڈونیشیا کے صوبے بالی کے دلفریب ساحلوں پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیڑ ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ ان میں پلاسٹک بیگز کی بہتات ایک پریشیان کن امر ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یومیہ تین سو ٹن پلاسٹک ویسٹ بالی کے ساحلوں پرذخیرہ کیا جاتا ہے۔