میونخ فٹ بال اسٹیدیم کو قوس قزح کے رنگوں سے روشن کرنے کا پلان | کھیل | DW | 21.06.2021
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

کھیل

میونخ فٹ بال اسٹیدیم کو قوس قزح کے رنگوں سے روشن کرنے کا پلان

یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ ان دنوں یورپ کے مختلف گیارہ شہروں میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں چھ گروپوں میں تقسیم ہیں اور گروپ ایف کے آخری میچز اتوار کو ہوں گے۔ ان میں جرمنی اور ہنگری کا میچ بھی شامل ہے۔

عالمی سطح پر قوس قزح کے رنگوں کو برداشت اور مساوات کے ساتھ نتھی کرتے ہوئے انہیں ہم جنس پرستوں کا نشان خیال کیا جاتا ہے۔ اس تناطر میں جنوبی جرمن صوبے باویریا کے شہر میونخ کے میئر ڈیٹر رائٹر نے یورپی فٹ بال چیمپیئن شپ کے نگران ادارے سے درخواست کی ہے کہ اتوار کے دن ہنگری اور جرمنی کے میچ میں اسٹیڈیم کو رین بو یا قوس قزاح کے رنگوں سے سجانے کی اجازت دی جائے۔

جنوبی ایشیا کے مسلم ایل جی بی ٹی کا سہارا ’سوشل میڈیا‘

قوس قزح کے رنگ

میونخ سٹی کونسل نے اسٹیڈیم کو قوس قزح کے رنگوں سے سجانے کی شروعات کر دی ہیں۔ ان رنگوں سے ہنگری میں منظور کیے جانے والے ایک قانون کے خلاف احتجاج بھی مقصود ہے جو گزشتہ منگل پندرہ جون کو منظور کیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کم سن یا مائنرز کو ہم جنس پرست مواد تک رسائی کی ممانعت کر دی گئی ہے۔ اس قانون کو انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ہم جنس پسندوں کے ساتھ امتیازی رویے کا مظہر قرار دیا۔

Fußball EM 2021 | Torhüter Manuel Neuer mit Regenbogen-Binde

جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مانوئل نوئر نے پرتگال اور فرانس کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں رین بو رنگوں کا آرم بینڈ بھی پہنا تھا

میونخ سٹی کونسل کا موقف

جرمنی کے اہم مالیاتی اور ثقافتی سرگرمیوں کے مرکز میونخ کی بلدیہ کا بھی کہنا ہے کہ اس کا اسٹیڈیم کو قوس قزح کے رنگوں سے روشن کرنا حقیقت میں ہنگری کی ہم جنس پسند یا ایل جی بی ٹی آئی (LGBTI) کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کرنا ہے۔

ہم جنس پسندی: حقوق میں اضافہ لیکن کئی ممالک میں ممنوع

بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ہنگری میں نئے قانون کی منظوری کے بعد ہم جنس پسندوں کو شدید تعصب اور ٹرانس فوبک رویے کا سامنا ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے نگران ادارے یُو ای ایف اے (UEFA) کو جمع کرائی گئی درخواست میں یہ موقف میونخ سٹی کونسل اپنایا ہے۔

میونخ کی بلدیہ نے ہنگری پر الزام لگایا ہے کہ وہ روس میں ایل جی بی ٹی آئی کمیونٹی کو جن ضوابط اور قوانین کا سامنا ہے، اس کی تقلید جاری رکھے ہوئے ہے۔

ہم جنس پرستی اب جرم نہیں، بھارتی سپریم کورٹ

قوس قزح کا آرم بینڈ

جرمن فٹ بال ٹیم کے کپتان مانوئل نوئر نے پرتگال اور فرانس کے خلاف کھیلے جانے والے میچوں میں رین بو رنگوں کا آرم بینڈ بھی پہنا تھا۔ اس آرم بینڈ پر یُو ای ایف اے نے انکوائری بھی کی اور واضح کیا کہ کہ یہ آرم بینڈ معمول سے ہٹ کر تھا لیکن یہ ایک اچھے مقصد کے لیے تھا۔ اب ٹیم کو کسی قسم کی انتظامی کارروائی کا سامنا نہیں ہے۔

Stonewall Rainbow Laces Kampagne - Huddersfield Town v Manchester City

انگلینڈ کے جان اسمتھ اسٹیڈیم میں بھی ایک فٹ بال میچ کے دوران قوس قزح کے رنگوں کی پٹی لگائی گئی تھی

یہ امر اہم ہے کہ میونخ اسٹیڈیم کو کئی مرتبہ قوس قزح کے رنگوں سے روشن کیا جا چکا ہے۔ سب سے پہلے کرسٹوفر سٹریٹ ڈے کی تقریبات کے موقع پر نو جولائی سن 2016 کو اس انداز مین روشن کیا گیا تھا۔

کرسٹوفر سٹریٹ ڈے یورپی ہم جنس پسندوں (LGBTQ) کی سالانہ تقریب کا دن ہے اور اس روز کئی شہروں میں اس کمیونٹی کے افراد ریلیاں نکالتے ہیں۔

ع ح، ع ت (اے پی)