اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ضلع خیبر کی مہک پرویز مسیح خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون ہیں، جنہیں ضم شدہ قبائلی ضلع میں بطور ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ قدامت پسند علاقے میں مہک کی تعیناتی نہ صرف اقلیتی خواتین کے لیے خوش آئند ہے بلکہ قدامت پسند معاشرے میں روشن خیالی کی جانب ایک قدم بھی ہے۔