لداخ کا شمار بھارت کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے جو چھ ماہ تک برف اور سخت ٹھنڈ کی وجہ سے باقی ملک سے کٹ جاتا ہے۔ لیکن اس بار کورونا وبا اور چین کے ساتھ فوجی کشیدگی کے باعث وہاں کے لوگوں میں غیرمعمولی تشویش ہے۔
بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کے کئی دور ہوئے لیکن بے سود رہے۔ علاقے میں بھارتی فوج کی تعیناتی میں بظاہر مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے لگتا ہے کہ یہ تنازعہ موسم سرما میں بھی جاری رہے گا۔
ڈی ڈبلیو اردو کے نامہ نگار صلاح الدین زین سری نگر کے بعد اب لداخ پہنچے ہیں، جہاں سے انہوں یہ رپورٹ بھیجی۔