1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار
اشتہار
اشتہار

حالات حاضرہ

عالمی خبریں | 27.10.2021 | 08:28

ایران میں افغانستان کے مستقبل پر بات چیت

ايرانی دارالحکومت تہران ميں آج ايک بين الاقوامی اجلاس جاری ہے، جس ميں افغانستان کے مستقبل کے بارے ميں بات چيت ہو رہی ہے۔ اس اجلاس ميں ايران، پاکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ جب کہ چين اور روس کے سينئر سفارت کار شريک ہيں۔ ميزبان ملک کے صدر ابراہيم رئيسی نے اس ايک روزہ اجلاس کا افتتاح کيا۔ طالبان کو اس اجلاس ميں شرکت کی دعوت نہيں دی گئی تھی۔ ايرانی وزارت خارجہ کے مطابق اس اجلاس کا مقصد اس بات کو يقينی بنانا ہے کہ ملک کے مستقبل ميں تمام سياسی قوتوں اور گروپوں کی شراکت داری لازمی ہو۔ تہران حکومت چاہتی ہے کہ افغانستان ميں قيام امن اور استحکام کے ليے خطے کے ممالک مل کر کام کريں اور بيرونی قوتوں کو مداخلت سے روکا جائے۔

بھارت میں مبینہ جاسوسی کا الزام، چھان بین ہو گی

بھارتی سپريم کورٹ نے ماہرين کی ايک کميٹی تشکيل دی ہے، جو وزير اعظم نريندر مودی کی حکومت کی جانب سے ايک اسرائيلی سافٹ ويئر کی مدد سے اپنے سياسی مخالفين، صحافيوں اور انسانی حقوق کے ليے سرگرم کارکنوں کی مبينہ جاسوسی کے معاملے کی چھان بين کرے گی۔ کميٹی کی رپورٹ رواں سال کے اختتام تک متوقع ہے۔ عدالت عظمی نے يہ قدم صحافيوں، حزب اختلاف کے سياست دانوں اور کارکنان کی جانب سے دائر کردہ ايک پٹيشن کے رد عمل ميں اٹھايا ہے۔ گلوبل ميڈيا کنسورشيئم کی اس سال جولائی ميں سامنے آنے والی ايک تحقيقاتی رپورٹ ميں يہ انکشاف کيا گيا تھا کہ اسرائيلی ساختہ عسکری نوعيت کے سافٹ ويئر پيگاسس کو بروئے کار لاتے ہوئے کم از کم پچاس ملکوں ميں سينکڑوں اہداف کی جاسوسی کی گئی۔ بھارت بھی اس فہرست ميں شامل تھا۔ نئی دہلی حکومت نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے جاسوسی کے الزامات کو بے بنياد قرار ديا تھا۔

خيبر پختونخوا ميں چار پوليس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خيبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت ميں نامعلوم حملہ آوروں نے چار پوليس اہلکاروں کو ہلاک کر ديا ہے۔ پوليس کے مطابق يہ حملہ گزشتہ رات کے وقت کيا گيا اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے ميں کامياب رہے۔ ان کی گرفتاری کی کوششيں جاری ہيں۔ ہلاک ہونے والے پوليس اہلکاروں کی نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی۔ اس حملے کے حوالے سے ابھی تک زيادہ تفصيلات دستياب نہيں ہيں۔ حاليہ برسوں پاکستانی طالبان يا داعش کے جنگجو ايسے حملے کرتے آئے ہيں۔ افغانستان ميں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد سے يہ دنوں گروپ پاکستان زيادہ متحرک ہو گئے ہيں۔

اسانچ کی امريکا حوالگی کا کيس، برطانوی کورٹ ميں سماعت جاری

امريکا نے وکی ليکس کے بانی جولين اسانج کی امريکا حوالگی روکنے سے متعلق ايک برطانوی جج کے فيصلے کو چيلنج کر ديا ہے۔ لندن کی ايک عدالت ميں امريکا کی اپيل پر بدھ اور جمعرات کو سماعت جاری رہی گی۔ جنوری ميں مذکورہ جج نے فيصلہ کيا تھا کہ اگر اسانج کو امريکا کے حوالے کيا گيا، تو وہ خود کشی کی کوشش کر سکتے ہيں۔ امريکا نے اس فيصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کرائی ہے جس پر لندن ہائی کورٹ ميں کارروائی جاری ہے۔ امکان ہے کہ اس کيس کا حتمی فيصلہ آنے ميں کئی دن لگ سکتے ہيں۔ اسانج کو پانچ لاکھ سے زائد حساس نوعيت کے دستاويزات ليک کرنے کے معاملے ميں کئی مقدمات کا سامنا ہے اور وہ امريکا کو مطلوب ہيں۔

سعودی عرب کی پاکستان کے ليے امداد و رعايات

سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بينک ميں تين بلين ڈالر منتقل کرنے اور خام تيل کی واجب ادائيگيوں کے ليے مزيد مہلت دينے کا اعلان کيا ہے۔ رياض حکومت پاکستان کو ايک اعشاريہ دو بلين ڈالر بھی فراہم کرے گی، جس سے تيل خريدا جانا ہے۔ پاکستانی وزير اطلاعات فواد چوہدری نے بتايا ہے کہ يہ رقوم مرکزی بينک کے تيزی سے گھٹتے ذخائر کو ايک حد تک رکھنے کے ليے استعمال ہوں گی۔ پاکستان ان دنوں شديد اقتصادی مسائل کا شکار ہے۔ وزير اعظم عمران خان نے گزشتہ اختتام ہفتہ پر سعودی عرب کا دورہ کيا تھا اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی تھی۔ يہ سمجھوتہ وہيں طے پايا۔ پاکستان کو آئی ايم ايف سے چھ بلين ڈالر درکار ہيں تاہم اس ضمن ميں بات چيت ابھی تک نتيجہ خيز نہ رہی ہے۔

مقبوضہ فلسطينی علاقوں پر اسرائيلی آبادکاری، امريکا نالاں

امريکی محکمہ خارجہ نے مقبوضہ فلسطينی علاقوں ميں اسرائيلی آباد کاری کے سلسلے ميں جاری کام کی شديد مذمت کی ہے۔ ترجمان نيڈ پرائس نے کہا کہ نئے منصوبوں پر امريکا کو شديد تحفظات ہيں اور ان سے اس تنازعے کے دو رياستی حل کی کوششيں متاثر ہوں گی۔ اسرائيل مغربی کنارے ميں مزيد تيرہ سو مکانات تعمير کر رہا ہے۔ يہ وہ علاقے ہیں، جو مستقبل ميں اگر معاملات دو رياستی حل کی طرف گئے، تو فلسطين کے حصے ميں آئيں گے۔ امريکا کی يہ تنقيد غير متوقع تھی۔ جون ميں اقتدار ميں آنے والے نئے وزير اعظم نفتالی بينيٹ کہہ چکے ہيں کہ آبادکاری بالکل نہيں رکے گی۔

ايسٹ ايشيا سمٹ ميں پہلی مرتبہ امريکی صدر کی شرکت

ايشيا پيسيفک خطے کے اٹھارہ ممالک کے سربراہان کی آج ايک سالانہ آن لائن سمٹ منعقد ہو رہی ہے، جس ميں خصوصی طور پر روسی اور امريکی صدور بھی حصہ لے رہے ہيں۔ اس سربراہی اجلاس کا اہتمام آسيان کی جانب سے کيا گيا ہے۔ سمٹ ميں تائيوان، خطے ميں جمہوريت کی صورت حال، انسانی حقوق اور چين کی جارحانہ پاليسيوں پر بات چيت متوقع ہے۔ اجلاس ميں شريک خطے کے اٹھارہ ممالک ميں دنيا کی نصف آبادی آباد ہے اور يہ عالمی مجموعی قومی پيداوار کے ساٹھ فيصد کے حصہ دار ہيں۔ بائیڈن اور پوٹن کے علاوہ چینی صدر بھی اس کانفرنس سے خطاب کريں گے۔ منگل کو آسيان کے رکن ملکوں کے ساتھ ايک الگ کانفرنس ميں بائيڈن نے امريکی شراکت داری بڑھانے کے ليے ايک سو ملين ڈالر کی امداد کا اعلان بھی کيا تھا۔

عراق ميں شيعہ ديہات پر داعش کا حملہ، متعدد افراد ہلاک

دہشت گرد تنظيم ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے جنگجوؤں نے عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال ميں واقع ايک گاؤں پر حملہ کر کے کم از کم گيارہ افراد کو ہلاک کر ديا۔ مقامی حکام کے مطابق يہ واقعہ منگل کو صوبہ ديالا کے شہر بعقوبہ سے شمال مشرق ميں واقع ديہات الرشاد ميں پيش آيا۔ ايسی اطلاعات بھی ہيں کہ حملہ آوروں نے پہلے تاوان کا مطالبہ کيا اور مطالبہ پورا نہ کيے جانے پر يہ کارروائی کی۔ ہلاک ہونے والے تمام شہری ہيں۔ چار سال قبل شکست کے باوجود دہشت گرد تنظیم داعش اب بھی عراق ميں فعال ہے اور وقفے وقفے سے حملے کرتی رہتی ہے۔

ايران سائبر حملے کی زد ميں

ایران ميں منگل کے روز ملک بھر میں گیس اسٹیشنوں پر سائبر حملے ہوئے، جس کی وجہ سے بعض گیس اسٹیشنوں پر ایندھن کی فروخت متاثر ہوئی۔ دوسری طرف بل بورڈز کے پیغامات بھی تبدیل ہو گئے اور ان میں ایندھن تقسیم کرنے کی حکومت کی پالیسیوں اور صلاحیتوں کو چیلنج کیا گیا۔ ایرانی سپریم کونسل میں سائبر اسپیس کے سیکرٹری سید عبدالحسن فیروز آبادی نے کہا کہ سائبر حملے پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایران کی وزارت تیل نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہنگامی میٹنگ کر رہی ہے۔ فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس کا مقصد بظاہر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بالا دستی کو چیلنج کرنا قرار دیا جا رہا ہے۔

سوڈان: فوجی بغاوت کے بعد وزير اعظم کی واپسی

سوڈان ميں وزير اعظم اور ان کی اہليہ کو واپس ان کی گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔ قبل ازيں پير کو فوجی جنرل عبدل فتح برہان نے وزير اعظم عبداللہ حمدوق کی حکومت کا تختہ پلٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر ليا تھا۔ بين الاقوامی برادری نے تمام سرکاری ملازمين کی فوری رہائی کا مطالبہ کيا ہے، جس کے بعد ہی منگل کو وزير اعظم کو ان کے اہليہ کے ہمراہ گھر روانہ کر ديا گيا۔ منگل کو جمہوريت ناواز کارکنوں نے احتجاج بھی کيا۔ فوجی جنرل برہان کا کہنا ہے کہ سياسی بحران کی وجہ سے فوج کو مداخلت کرنی پڑی۔

فائزر بائيون ٹيک ويکسين پانچ تا گيارہ سالہ بچوں کے ليے مناسب

امريکا کی فوڈ اينڈ ڈرگ ريگوليٹری اتھارٹی (FDA) کے ايک مشاورتی پينل نے متفقہ طور پر کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ليے فائزر اور بائيون ٹيک کی ويکسين پانچ تا گيارہ برس کے بچوں کے ليے بھی مناسب ہے۔ ان کے بقول ويکسين کی فوائد اس کے ممنکنہ ضمنی اثرات سے کہيں زيادہ ہيں۔ گو کہ بچوں کے کووڈ کی خطرناک شکل ميں مبتلا ہونے کے امکانات بالغوں کے مقابلے ميں کم ہوتے ہيں تاہم طبی ماہرين کا مشورہ ہے کہ ويکسين بچوں کو بھی بہتر تحفظ فراہم کرے گی۔ ايف ڈی اے کے ليے يہ لازم نہيں کہ وہ اس پينل کے مشورے کی توثيق کرے۔ اس اتھارٹی کا اس بارے ميں فيصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

ویڈیو دیکھیے 02:40
ویڈیو دیکھیے 04:33
آڈیو سنیے 04:00
اشتہار

ڈی ڈبلیو پکچر گیلری

ڈی ڈبلیو ویڈیو