1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار
اشتہار
اشتہار
default

ریاست کا عورت سے نامحرم جیسا فاصلہ 

تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے، ایتھوپیا

تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے، ایتھوپیا

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مرجان کی چٹانیں

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مرجان کی چٹانیں

 ڈی ڈبلیو کے ساتھ جرمن جریدے ڈیئر اشپیگل کو بھی جرمن وفاقی استغاثہ کے انتہائی اہم تفتیشی دستاویزات تک رسائی ملی ہے

جرمنی بشار الاسد کو جنگی جرائم کا مجرم کیسے ٹھہرا سکتا ہے؟

غزنی میں ایک افغان فوجی اڈے کو خودکش کار بم حملے کا نشانہ بنایا گیا

افغانستان میں دو خودکش حملے، کم از کم 34 ہلاک

ہمیں جال میں ہرگز نہیں پھنسنا چاہیے، ایران

ہمیں جال میں ہرگز نہیں پھنسنا چاہیے، ایران

معاشرہ
دستک

اہم عالمی خبریں | 29.11.2020 | 07:00

افغانستان میں دو خودکش حملے، کم از کم 34 افراد مارے گئے

افغانسان کے مشرقی صوبہ غزنی میں آج اتوار کے روز ایک فوجی اڈے پر ایک خودکش کار بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 31 سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ حالیہ چند ماہ کے دوران افغان سکیورٹی فورسز پر یہ خونریز ترین حملہ ہے۔ دوسرا حملہ افغانستان کے جنوبی حصے میں ایک خودکش بمبار نے صوبہ زابل کے صوبائی سربراہ کی گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں تین افراد مارے گئے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی کونسل کے سربراہ عطا جان حق بایت اس حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے ایک باڈی گارڈ بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ابھی تک ان دونوں حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

فخری زادے کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے ذمہ داروں کو لازمی طور پر سزا دی جائے۔ ایران نے فخری زادے کے قتل کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق فخری زادے کے قتل کے بعد ایران کی اولین ترجیح اس کے ذمہ داروں کو اور اس کا حکم دینے والوں کو سزا دینا ہے۔ تاہم انہوں نے اس کے لیے کسی کا نام نہیں لیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے تاہم گزشتہ روز کہا تھا کہ فخری زادے کے قاتلوں کے خلاف کارروائی مناسب وقت پر کی جائے گی۔ فخری زادے کو جمعے کے روز تہران کے قریب ایک حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ترکی کی ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل کی مذمت

ترکی نے ایرانی جوہری سائنسدان محسن فخری زادے کی ایک حملے میں ہلاکت کو ایک ’مکروہ قتل‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے مطابق ترکی کو امید ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ بیان میں ایران سے صبر سے کام لینے کی اپیل کی گئی ہے اور ساتھ ہی علاقائی فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کیا جائے جو صورتحال کو خرابی کی طرف لے جائیں۔

برطانیہ کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خطرے کا سامنا ہے، وزیر خارجہ

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ اگر آئندہ ہفتوں کے دوران لاک ڈاؤن پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو کورونا وائرس انفیکشنز کی تیسری لہر کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ برطانیہ، یورپ میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں انفیکشنز کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 10 ہزار کے قریب ہے جبکہ کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 58,127 ہے۔

فرانس میں ہزارہا افراد کا مظاہرہ

فرانسیسی دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں گزشتہ روز بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے جن میں ہزارہا افراد شریک ہوئے۔ یہ مظاہرے پولیس تشدد اور ایک مجوزہ سکیورٹی قانون کے خلاف کیے گئے ہیں۔ اس قانون میں بعض پولیس کارروائیوں کی فوٹیج کی اشاعت پر پابندی بھی شامل ہے۔ مظاہرین کے مطابق یہ پریس کی آزادی پر پابندی کی کوشش ہے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ پولیس تشدد کی دو ویڈیوز رواں ہفتے منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوا۔ مظاہروں کے دوران پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ ان مظاہروں کے تناظر میں پولیس نے کم از کم 81 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تیگرائی کے علاقائی دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے، ایتھوپیا

ایتھوپیا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے باغیوں کے کنٹرول والے علاقے تیگرائی کے دارالحکومت کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ میکیلے کا مکمل کنٹرول اب مرکزی حکومت کے پاس ہے اور یہ کہ باغی گروپ پیپلز لبریشن فرنٹ کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہزاروں فوجیوں کو بھی رہا کرا لیا گیا ہے۔ ابی احمد نے تین ہفتے قبل اس گروپ کے خلاف کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کی سہولتیں نا ہونے کے سبب اس علاقے کی اصل صورتحال کے بارے میں آزاد ذرائع سے معلومات نہیں مل رہیں۔

کاوان کی پاکستان سے روانگی

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں اکیلے زندگی بسر کرنے والا 35 سالہ ہاتھی کاوان آج کمبوڈیا روانہ ہو رہا ہے۔ کاوان کی نا گفتہ بہ حالت عالمی سطح پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی گلوکارہ چیر نے کاوان کے لیے عالمی مہم شروع کی تھی جس کا مقصد اسے کمبوڈیا میں بنائی گئی ہاتھیوں کی پناہ گاہ تک پہنچانا تھا تاکہ وہ اپنے ہم نسلوں کے ساتھ زندگی گزار سکے جہاں پہلے ہی 80 ہاتھی موجود ہیں۔ کاوان کی کمبوڈیا روانگی کے موقع پر گلوکارہ چیر بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ کاوان کو ایک خصوصی طیارے کے ذریعے کمبوڈیا بھیجا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ تین دن میں دوسری بار پھٹ پڑا

انڈونیشیا کے جزیرے لیمباتا میں موجود ایک آتش فشاں پہاڑ تین دنوں کے دوران دوسری بار پھٹ پڑا ہے۔ حکام کے مطابق آتش فشانی راکھ فضا میں چار ہزار میٹر کی بلندی تک پھیل گئی ہے۔ ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اس جزیرے کی آبادی ایک لاکھ 30 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ 1,423 میٹر بلند یہ آتش فشاں پہاڑ جمعے کے روز بھی پھٹا تھا جس کے بعد راکھ فضا میں 500 میٹر تک کی بلندی تک پھیل گئی۔

مائیک ٹائسن اور رائے جانز کا مقابلہ بغیر فیصلے کے ختم

باکسنگ کے ہیوی ویٹ سابق چیمپئین 54 سالہ مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر کے درمیان باکسنگ کا مقابلہ ہار جیت کے بغیر ختم ہوا۔ جونیئر، ٹائسن سے تین برس چھوٹے ہیں۔ لاس اینجلس کے اسٹیپلس سنٹر میں ہونے والے اس مقابلے میں دو دو منٹ کے آٹھ راؤنڈ کھیلے گئے جس کے بعد ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کی جیوری نے اس مقابلے کو برابر قرار دیا۔ مائیک ٹائسن نے اپنا آخری مقابلہ 15 برس قبل لڑا تھا جبکہ جونز جونیئر تین برس قبل تک باقاعدہ مقابلوں میں شریک ہوتے رہے تھے۔

اشتہار
آڈیو سنیے 04:00

ڈی ڈبلیو پکچر گیلری

ڈی ڈبلیو ویڈیو