1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتجنوبی کوریا

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنوبی کوریا

15 اگست 2024

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے شمالی کوریا کے ساتھ ایک نیا ورکنگ گروپ قائم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ کشیدگی کو کم کرنے اور اقتصادی تعاون کو دوبارہ شروع کرنے کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔

https://p.dw.com/p/4jU06
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یولتصویر: KIM MIN-HEE/Reuters

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے جمعرات کو شمالی کوریا کے ساتھ ایک ورکنگ سطح کے مشاورتی ادارے کے قیام پر زور دیا تاکہ دونوں پڑوسیوں کے درمیان کشیدگی کو کم اور اقتصادی تعاون کو دوبارہ شروع کیا جاسکے۔

یون نے جمعرات کو ایک خطاب کے دوران کہا کہ نیا بین کوریائی ورکنگ گروپ "تناؤ کو دور کرنے سے لے کر اقتصادی تعاون، دونو‍ں ملکوں کے عوام کے درمیان ثقافتی تبادلے، نیز آفات اور موسمیاتی تبدیلی کے تدارک تک کا کوئی بھی مسئلہ اٹھا سکتا ہے۔

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ عسکری معاہدہ معطل کر دیا

شمالی اور جنوبی کوریا میں تناؤ سے پر 70 برس کی جنگ بندی

جنوبی کوریا کے رہنما نے کہا کہ اگر پیونگ یانگ جوہری تخفیف کی جانب "صرف ایک قدم اٹھائے" تو وہ سیاسی اور اقتصادی تعاون شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یون کا کہنا تھا کہ "بات چیت اور تعاون سے بین کوریائی تعلقات میں خاطر خواہ پیش رفت ہو سکتی ہے۔"

شمالی کوریا کی سترویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ کا ایک منظر
شمالی کوریا کی سترویں یوم تاسیس پر فوجی پریڈ کا ایک منظرتصویر: Ed Jones/AFP/AFP/Getty Images

اتحاد کا خاکہ

یون نے جاپانی نوآبادیاتی حکمرانی سے ملک کی آزادی کا جشن منانے والے ایک پروگرام میں تقریر کے دوران اپنے "اتحاد کے نقطہ نظر" کا خاکہ بھی پیش کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے اختتام پر کوریا دو ملکوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔

یون نے کہا کہ جب تک تقسیم کی حالت برقرار رہے گی، ہماری آزادی ادھوری رہے گی۔ "ہم جس آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اسے شمال کی منجمد مملکت تک بڑھایا جانا چاہیے، جہاں لوگ آزادی سے محروم ہیں اور غربت اور فاقہ کشی کا شکار ہیں۔"

جنوبی کوریا کو کم جونگ ان کی بہن کی توہین آمیز دھمکیاں

شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار جنوبی کوریا کو ’ختم‘ کر سکتے ہیں

یہ نئی کوشش سیول کی جانب سے سیلاب سے متاثرین شمالی کوریا کی مدد کی پیش کش کے بعد سامنے آئی ہے۔ یون کا کہنا ہے کہ پیونگ یانگ نے ان کی پیش کش مسترد کردی تھی۔

یون نے کہا، "اگرچہ شمالی کوریا کی حکومت نے ایک بار پھر ہماری پیشکش (سیلاب سے متعلق امدادی سامان فراہم کرنے کی) کو مسترد کر دیا، لیکن ہم انسانی امداد کی پیشکش کرنا کبھی بند نہیں کریں گے۔"

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اپنی جنوبی سرحد پر 250 بیلسٹک میزائل لانچرز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا
شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اپنی جنوبی سرحد پر 250 بیلسٹک میزائل لانچرز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھاتصویر: Korean Central News Agency/AP Photo/picture alliance

دونوں کوریاؤں کے درمیان تعلقات خراب ہیں

سیول اور پیونگ یانگ کے درمیان اس وقت تعلقات گزشتہ برسوں میں اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔

اس سال کے شروع میں، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنوبی کوریا کو ایک "بنیادی دشمن" کہا تھا اور کہا تھا کہ اب اتحاد ممکن نہیں رہا۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اپنی جنوبی سرحد پر 250 بیلسٹک میزائل لانچرز کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔

شمال کوریا نے مئی سے لے کر اب تک کوڑے سے بھرے ہزاروں غبارے جنوبی کوریا کی طرف اڑائے ہیں۔

اس کے جواب میں، سیول نے سرحد کے ساتھ اپنی پروپیگنڈہ نشریات دوبارہ شروع کر دی ہیں اور 2018 کے معاہدے کو روک دیا ہے جس کا مقصد دونوں فوجوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

ج ا ⁄ ص ز(اے ایف پی، روئٹرز)