شمالی کوریا ناپسندیدہ جنگی صورتحال کے قریب ہے، امریکا | حالات حاضرہ | DW | 30.11.2017
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

شمالی کوریا ناپسندیدہ جنگی صورتحال کے قریب ہے، امریکا

امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے سے دنیا جنگ کے مزید قریب ہو گئی ہے۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ بدھ انتیس نومبر کو کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے جنگ کا انتخاب کیا تو اُس کی قیادت کو پوری طرح تہس نہس کر دیا جائے گا۔ اس اجلاس میں امریکی سفیر نے شمالی کوریا کے اتحادی چین سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

شمالی کوریا: سلامتی کونسل کی قراردار کی ایک اور خلاف ورزی

شمالی کوریا دہشت گردی اسپانسر کرنے والی ریاست ہے، امریکا

غیرقانونی جوہری حملے سے انکار ممکن ہے، امریکی جنرل

شمالی کوریا کے جوہری حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، میٹِس

امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو ٹیلی فون کر کے کہا کہ وہ سخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے اُن پر عمل بھی کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چین سے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کو تیل کی فراہمی فوری طور پر روک دے۔ ٹرمپ نے بیجنگ حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین ایسا نہیں کرے گا تو امریکا تیل کی عالمی منڈی کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لیے اقدامات کرے گا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

USA UN-Sicherheitsrat Nikki Haley (Getty Images/D. Angerer)

امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے نئے بیلسٹک میزائل تجربے سے دنیا جنگ کے مزید قریب ہو گئی ہے

سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین اور روس کے نمائندوں نے اپنے اپنے حکومتی موقف کا اعادہ کیا۔ ان سفیروں نے واضح کیا کہ شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیار و بیلسٹک میزائل سازی کے عمل کو فوری طور پر معطّل کرے۔ اسی طرح امریکا اور جنوبی کوریا سے بھی کہا گیا کہ وہ اپنی فوجی مشقوں کے سلسلے کو بھی فی الحال روک دیں۔ ان ممالک کی ایک مشترکہ فوجی مشق منصوبے کے مطابق رواں برس دسمبر میں کی جائے گی۔

دوسری جانب شمالی کوریا نے اپنے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی درجنوں تصاویر جاری کی ہیں۔ ان تصاویر کے اجراء کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ میزائل امریکا بھر میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکے گا۔ یہ تصاویر ایک مرکزی ملکی اخبار اور آن لائن ایڈیشن کے لیے جاری کی گئیں۔ کمیونسٹ ملک نے بتایا ہے کہ نیا میزائل جولائی میں کیے گئے بیلسٹک میزائل ہواسونگ سے خاصا بڑا ہے۔

اس بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد امریکی صدر نے اپنے ٹویٹ میں شمالی کوریائی لیڈر کِم جونگ اُن کو ’بیمار پلا‘ یا Sick Puppy قرار دیا۔

ویڈیو دیکھیے 00:59
Now live
00:59 منٹ

جب شمالی کوریا کے فوجی نے بھاگنے کی کوشش کی

DW.COM

Audios and videos on the topic