1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمروس

روس: گرل فرینڈ کا پیسہ چرانے والے امریکی فوجی کی سزا برقرار

19 اگست 2024

ایک روسی عدالت نے پیر کے روز اس امریکی فوجی کی اپیل مسترد کردی، جسے اپنی گرل فرینڈ کے 125 ڈالر چرالینے اور جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی دینے پرتقریباﹰ چار سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/4jcGg
امریکی اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک
امریکی اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیکتصویر: Tatiana Meel/REUTERS

روس کی ایک عدالت نے گورڈن بلیک کو اپنی گرل فرینڈ کو مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور چوری کے الزام میں تین سال اور نو ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

 بلیک کو جون میں روس کے مشرق بعید کے شہر ولادی ووستوک کی ایک عدالت نے سزا سنائی تھی، جہاں انہیں اپنی روسی گرل فرینڈ الیگزینڈرا واشچک سے مئی میں ملاقات کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

معاملہ کیا ہے؟

الیگزینڈرا واشچک نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ چونتیس سالہ امریکی اسٹاف سارجنٹ گورڈن بلیک نے ان پر جسمانی حملہ کیا اور ان سے تقریباً 10,000 روبل چرالئے۔

امریکہ اور روس کے مابین قیدیوں کا تاریخی تبادلہ مکمل

روس کی جیلوں میں قید امریکی شہری کون ہیں؟

 بلیک نے چوری کا "جزوی طور پر اعتراف"  کیا لیکن واشچک کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کے جرم کو تسلیم نہیں کرتے ہوئے کہا کہ اس نے شراب پینے کے بعد جھگڑا شروع کر دیا تھا۔

 بلیک نے اپنی سزا کے خلاف اپیل کی تھی ۔ پیر کو پرائموری کی علاقائی عدالت نے اپیل کو مسترد کرتے کہا کہ اس نے کیس کی جانچ پڑتال کے بعد "سابقہ فیصلے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔"

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ بلیک کے دفاعی وکلا نے اپنی اپیل میں دلیل دی کہ اصل فیصلہ غیر قانونی اور غیر منصفانہ تھا، اور نئے مقدمے کی سماعت کی درخواست کی تھی۔

یہ جوڑا اکتوبر 2022 میں جنوبی کوریا میں ڈیٹنگ ایپ ٹنڈر پر ملا تھا اور وہاں ڈیٹنگ کی تھی۔ بلیک اس وقت وہاں خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا، واشچک نے اسے ولادی ووستوک آنے کی دعوت دی۔

 بلیک روس میں قید دیگر امریکی شہریوں میں سے ایک ہیں
 بلیک روس میں قید دیگر امریکی شہریوں میں سے ایک ہیںتصویر: Tatiana Meel/REUTERS

روس میں متعدد امریکی شہری قید میں ہیں

 بلیک روس میں قید دیگر امریکی شہریوں میں سے ایک ہیں۔

واشنگٹن نے ماسکو پر الزام لگایا ہے کہ وہ اس کے شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کر رہا ہے تاکہ انہیں بیرون ملک سزا یافتہ روسیوں کی رہائی کو محفوظ بنانے کے لیے سودے بازی کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

 یکم اگست کو روس نے امریکی رپورٹر ایون گرشکووچ، سابق امریکی میرین پال وہیلن اور دیگر 14 افراد کو سرد جنگ کے بعد مغرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں رہا کیا تھا۔

ج ا ⁄ ص ز ( روئٹرز، اے ایف پی)