1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دولت مشترکہ کے اجلاس میں کن امور پر بات ہونے کا امکان ہے؟

24 اکتوبر 2024

دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس میں غلامی جیسے امور پر برطانیہ کی مخالفت کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ 56 دولت مشترکہ ممالک کا سربراہی اجلاس جمعے کو بحر الکاہل کے جزیرے ساموا میں شروع ہو رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4mAON
کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا
کنگ چارلس اور ملکہ کیمیلا 56 ممالک پر مشتمل دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ساتھ اس کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اساجلاس کے مہمان خصوصی ہیںتصویر: Chris Jackson/PA/empics/picture alliance

بحر الکاہل جزیرے کے ملک ساموا میں دولت مشترکہ کی تقریب اس بار بھی پرتپاک ہونے کا امکان ہے، جس کے مہمان خصوصی برطانیہ کے کنگ چارلس ہیں۔ تاہم امکان ہے کہ اس اجلاس میں تاریخی ٹرانس اٹلانٹک غلامی پر برطانوی تلافیوں کا معاملہ چھایا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق دولت مشترکہ کے سربراہان اس معاملے پر برطانیہ کی مخالفت کرنے کی تیاری کر رہے ہیں اور ٹرانس اٹلانٹک غلاموں کی تجارت کے حوالے سے انصاف پر مبنی جانچ پڑتال کے منصوبوں پر بات چیت کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

پرنس ہیری اور میگھن کا شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت مشترکہ کے حکام اس معاملے کی مزید تحقیق کرنے اور اس کے بارے میں "بامعنی بات چیت" شروع کرنے کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے برطانیہ کو اربوں پاؤنڈز کے معاوضے کی ادائیگی بھی کرنی پڑ سکتی ہے۔

 امکان ہے کہ اس اجلاس کے ایجنڈے میں موسمیاتی تبدیلی اور غلامی جیسے مسائل ہی چھائے رہیں گے۔

دولت مشترکہ کھیل: پاکستان کو صرف ایک طلائی تمغہ ہی کیوں ملا؟

حالانکہ ڈاؤننگ اسٹریٹ کا اب بھی اس بات پر اصرار ہے کہ یہ مسئلہ  دولت مشترکہ کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر کے ترجمان ڈیو پیرس کا کہنا ہے کہ "دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کی میٹنگ کے ایجنڈے میں معاوضہ جیسی کوئی بات نہیں ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا، "حکومت کا موقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہم معاوضہ ادا نہیں کرتے ہیں۔"

دولت مشترکہ ممالک ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس سے پرامید

کنگ چارلس
کنگ چارلس آسٹریلیا اور ساموا کا 11 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وہ ساموا گزشتہ روز پہنچے تھے، جہاں انہیں ایک پالش کیا ہوا نصف ناریل دیا گیا، جو ہلکے نشہ آور مرکب سے بھرا ہوا تھاتصویر: Chris Jackson/PA/empics/picture alliance

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا اس اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، کیونکہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی میزبانی میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی اس اجلاس سے غیر حاضر ہیں۔

 واضح رہے کہ 15 ویں سے 19 ویں صدی کے دوران کم از کم 12.5 ملین افریقیوں کو غلامی کے لیے فروخت کرنے سے پہلے، یورپی بحری جہازوں اور تاجروں کے ذریعے زبردستی وہاں سے لے جایا گیا تھا۔ ان میں سے جو لوگ اس وحشیانہ سفر سے بچ گئے، ان میں سے بیشتر نے بعد میں برازیل اور کیریبیئن کے علاقوں میں غیر انسانی حالات میں شجرکاری جیسے کاموں پر مزدوری کی۔

غلامی کے لیے بطور انصاف معاوضہ کی کئی شکلیں ہو سکتی ہیں، جس میں مالی معاوضہ، قرض سے نجات، سرکاری سطح پر معافی طلب کرنا، تعلیمی پروگرام، عجائب گھروں کی تعمیر، اقتصادی مدد، اور صحت عامہ کی امداد شامل ہے۔

’برطانیہ گورکھا کی خدمات کا قرض دار ہے‘

بادشاہ چارلس کی نشہ آور شراب سے لطف اندوزی

کنگ چارلس آسٹریلیا اور ساموا کا 11 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وہ ساموا گزشتہ روز پہنچے تھے، جہاں انہیں ایک پالش کیا ہوا نصف ناریل دیا گیا، جو ہلکے نشہ آور مرکب سے بھرا ہوا تھا۔ کالی مرچ، تھوڑا نشہ آور مشروب اور دیگر اشیا پر مشتمل یہ مشروب بحرالکاہل کی ثقافت کا ایک اہم حصہ ہے۔

دولت مشترکہ کا اجلاس اختتام پذير، متعدد معاہدوں پر دستخط

کنگ چارلس نے اپنے ہونٹوں سے لگانے سے پہلے مشروب کا مقامی نام استعمال کرتے ہوئے کہا، " خدا اس آوا کو برکت دے۔"

چارلس 56 ممالک پر مشتمل دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے ساتھ اس کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)