دنیا میں چار ارب کورونا ویکسین کے انجیکشن لگا دیے گئے | حالات حاضرہ | DW | 29.07.2021
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

حالات حاضرہ

دنیا میں چار ارب کورونا ویکسین کے انجیکشن لگا دیے گئے

اقوام عالم میں کورونا وبا کے خلاف تیار کی گئی ویکسین کی چار بلین خوراکیں انسانوں کو لگا دی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ ویکسین چین، بھارت اور امریکا میں لگائی گئی ہیں۔

دسمبر سن 2019 میں وسطی چینی شہر ووہان سے پھوٹنے والی کورونا وائرس کی جان لیوا وبا کروڑوں انسانوں کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے اور لاکھوں انسانوں کو موت کے کنوئیں میں دھکیل دیا ہے۔ اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ اب  بھی جاری ہے۔

اس مہلک وائرس کی تبدیل شدہ شکلوں یا ویریئنٹس نے بھی اب انسانی بستیوں پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ اس وائرس کے خلاف مدافعت پیدا کرنے کی کئی ویکسینیں اب دستیاب ہیں لیکن عالمی وبا پر ابھی کنٹرول مشکل دکھائی دے رہا ہے۔

خواتین میں کورونا ویکسین کے منفی اثرات، مگر ریسرچ کیوں نہیں

سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے ممالک

دنیا بھر میں چار ارب انسانوں کو جو ویکسین لگائی گئی ہے، اس میں سب سے زیادہ ویکسین کے انجیکشن آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے ملک چین میں لگائے گئے ہیں۔ ہر ایک انسان کو ویکسین کے کم از کم دو انجیکشن لگائے جا رہے ہیں۔ اب صرف ایک انجیکشن والی ویکسین بھی دستیاب تیار کی جا چکی ہیں۔

Spanien | Coronakrise: Impfungen im Krankenhaus

ہر ایک انسان کو ویکسین کے کم از کم دو انجیکشن لگائے جا رہے ہیں۔ اب ایک انجیکشن والی ویکسین بھی دستیاب تیار کی جا چکی ہے

چین میں ویکسین کی 1.6 بلین خورکیں لگائی گئی ہیں۔ دوسرا ملک بھارت ہے اور اس میں چار سو اکاون ملین انجیکشن لگائے جا چکے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر امریکا ہے اور وہاں کے شہریوں کو تین سو تینتالیس ملین ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بائیو این ٹیک اور موڈیرنا: ایم آر این اے ویکسین کے بعد دل کی سوزش

آبادی کے تناسب سے سب سے آگے ممالک

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات آبادی کے تناسب کے تناظر میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے والا ملک ہے۔ اس کی ستر فیصد آبادی کو ویکسین فراہم کی جا چکی ہے۔ اس کے بعد لاطینی امریکی ملک یوروگوئے اور عرب ریاست بحرین ہیں جہاں کی ساٹھ فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ان ممالک کے بعد خلیج فارس کی عرب ریاست قطر، لاطینی امریکا کا ملک چلی اور شمالی امریکی میں کینڈا ہیں۔ آبادی کے تناسب میں زیادہ انجیکشن لگانے والے ملکوں میں اسرائیل، برطانیہ، سنگاپور، ڈنمارک، منگولیا اور بیلجیم بھی شامل ہیں۔

یورپی یونین کی صورت حال

امریکا کی طرح یورپی یونین کی رکن ریاستوں کی قریب نصف آبادیوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ یورپی یونین رکن ممالک میں ویکسینیشن پروگرام کی نگرانی براہ راست جاری رکھے ہوئے ہے۔ چین میں مجوعی طور جتنے انسانوں کو ویکسین لگائی گئی ہے، اس کی تصدیق شدہ تفصیل بیجنگ حکومت کی جانب سے جاری نہیں کی گئی ہے۔ چین کے حوالے سے فی الحال اندازے ہی لگائے گئے ہیں۔

Äthiopien | Ankunft von Corona-Impfstoff

دنیا کی غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی بین الاقوامی کوویکس پروگرام کے تحت کی جا رہی ہیں

غریب ممالک میں ویکسینیشن

دنیا کی غریب اقوام کو ویکسین کی فراہمی بین الاقوامی کوویکس پروگرام کے تحت کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام میں امیر ممالک کی جانب سے ویکسین کے عطیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سماجیات کے بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ کوویکس کے ذریعے بھی ویکسینشن کو مساوی قرار دینا مشکل ہو گا کیونکہ ابھی بھی متمول ممالک کو ہی ویکسینشن کے عمل میں برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو فائزر ویکیسن کی تیرہ ملین خوراکیں ملیں گی

غریب اقوام میں ایک سو افراد کو دی گئی ویکسین کی خوراکوں کا تناسب باون انجیکشن بنتا ہے۔ چار ممالک ایسے ہیں جہاں ابھی تک ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع نہیں ہوا ہے، ان میں برنڈی، ایریٹیریا، ہیٹی اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

ع ح  ع ت (اے ایف پی)