جنرل (ر) فیص حمید کو تحویل میں لے لیا ہے، پاکستانی فوج
12 اگست 2024اشتہار
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے آج پیرکے روز جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق فیض حمید کو سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ٹاپ سٹی سے متعلق مقدمے میں درج شکایات کی انکوائری کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان تحقیقات کے ''نتیجے میں پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔‘‘
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فیض حمید کے حوالے سے ''ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کے خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔‘‘
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
ش ر⁄ا ب ا (روئٹرز، آئی ایس پی آر)