جرمن باشندے نے لاٹری میں 77 ملین یورو کی ریکارڈ رقم جیت لی | معاشرہ | DW | 26.03.2016
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

جرمن باشندے نے لاٹری میں 77 ملین یورو کی ریکارڈ رقم جیت لی

جرمنی میں قانونی لاٹری کی تاریخ کی ایک قرعہ اندازی میں ایک شہری نے قریب 77 ملین یورو یا 86 ملین امریکی ڈالر کے برابر ریکاڑد انعام جیت لیا ہے۔ اس شخص نے یہ لاٹری کھیلنے کے لیے چند یورو کے عوض صرف ایک ہی ٹکٹ خریدا تھا۔

شہر کولون سے ہفتہ 26 مارچ کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق جرمن باشندوں میں بہت مقبول لاٹری کا انتظام کرنے والے ادارے کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا تھا کہ جرمنی میں کسی صارف نے لاٹری میں اتنی بڑی رقم جیتی ہو۔

جرمن لاٹری آرگنائزیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آندریاز کوئٹر نے ہفتے کے روز ڈی پی اے کو بتایا کہ ان دنوں منائے جانے والے ایسٹر کے مسیحی تہوار کی مناسبت سے کہا جا سکتا ہے، ’’گزرا ہوا دن گڈ فرائیڈے تھا اور آنے والا کل ایسٹر سنڈے ہو گا۔ ایسٹر کے تہوار کی نسبت انڈوں سے ہوتی ہے اور اس شخص کو ایسٹر پر تحفے میں واقعی ’بہت بڑا انڈہ‘ ملا ہے۔‘‘

جس جرمن باشندے نے یہ لاٹری جیتی ہے، وہ دریائے رائن کے ساتھ ساتھ رائن لینڈ کے علاقے کا رہائشی بتایا گیا ہے اور قانونی طور پر لاٹری کمپنی اس کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتی۔ تاہم اس آرگنائزیشن نے یہ ضرور کہا ہے کہ 76.8 ملین یورو یا 85.8 ملین امریکی ڈالر کے برابر انعام جیتنے والے اس شخص نے چند یورو کے عوض صرف ایک ہی ٹکٹ خریدا تھا۔

اس سے قبل اسی سال جرمنی میں رائن لینڈ کے اسی علاقے کے ایک اور صارف نے بھی لاٹری میں 49.7 ملین یورو کا انعام جیتا تھا۔

Deutschland Lotto 75 Millionen im Eurojackpot

قرعہ اندازی سے پہلے تک اس لاٹری کے پہلے انعام کی رقم قریب 77 ملین یورو ہو چکی تھی اور کسی ایک شخص کے جیتنے کا امکان ایک کے مقابلے میں 95 ملین سے زائد

پورے یورپ میں لاٹری ’جیک پاٹ‘ کے طور پر سب سے بڑی رقم جیتنے کا موجودہ ریکارڈ 2015 میں بنا تھا، جب چیک جمہوریہ کے ایک شہری نے قرعہ اندازی میں نکالنے جانے والے نمبروں کا بالکل درست اندازہ لگا کر 90 ملین یورو جیتے تھے۔

جرمن لاٹری آرگنائزیشن کے شماریاتی اندازوں کے مطابق جس شخص نے صرف ایک ٹکٹ خرید کر قریب 77 ملین یورو کا انعام جیتا ہے، وہ اس لیے بہت خوش قسمت رہا کہ اس مرتبہ کسی صارف کے لیے ایک ٹکٹ خرید کر جیک پاٹ جیت لینے کا امکان 95 ملین میں سے ایک تھا۔

DW.COM

اشتہار