1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی کو 2040ء تک سالانہ قریب تین لاکھ غیر ملکی کارکن درکار

26 نومبر 2024

ایک تازہ ترین مطالعے کے مطابق یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں افرادی قوت کی کمی صرف غیر ملکی ہنر مند ہی پورا کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق برلن کو یہ کمی پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

https://p.dw.com/p/4nRAk
 موجودہ حالات میں لیبر مائیگریشن یعنی روزگار یا ملازمت کے لیے جرمنی آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ضرورت سے بہت ہی کم ہے
موجودہ حالات میں لیبر مائیگریشن یعنی روزگار یا ملازمت کے لیے جرمنی آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ضرورت سے بہت ہی کم ہےتصویر: Rainer Weisflog/IMAGO

جرمنی کو اپنے ہاں افرادی قوت کے بحران سے نمٹنے کے لیے آئندہ تقریباﹰ ڈیڑھ عشرے تک بھر پور طریقے سے غیر ملکی ہنر مند کاکنوں پر انحصار کرنا پڑے گا۔ یورپ کی اس سب سے بڑی معیشت کو درپیش افرادی قوت کی کمی کی شدت کا اندازہ اس تازہ تریں مطالعے کے اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے، جس کے مطابق جرمنی کو 2040ء تک سالانہ بنیادوں پر تقریباً دو لاکھ اٹھاسی ہزار غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کی ضرورت ہے۔

بیرٹلزمان فاؤنڈیشن کے ایما پر کرائے جانے والے اس مطالعے میں یہ حقیقت بھی سامنے آئی ہے کہ موجودہ حالات میں لیبر مائیگریشن یعنی روزگار یا ملازمت کے لیے جرمنی آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد ضرورت سے بہت ہی کم ہے۔

جرمن حکومت ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو اپنے ہاں بلانے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ معاہدے کرتی رہی ہے
جرمن حکومت ہنر مند غیر ملکی کارکنوں کو اپنے ہاں بلانے کے لیے متعدد ممالک کے ساتھ معاہدے کرتی رہی ہےتصویر: Maja Hitij/Getty Images

بیرٹلزمان فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی تارکین وطن کے امور کی ماہر سوزانے شلٹس نے بتایا کہ جرمنی کو غیر ملکی کارکنوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے اپنی شرائط کو نرم کرنا اور غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرنا پڑے گا۔ ان کے بقول اس کے بعد ہی روزگار کی ملکی منڈی میں پائی جانے والی کارکنوں کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے۔

ایک دوسرا ماڈل بھی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بہت سازگار نہیں ہے۔ اس ماڈل میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ جرمنی کو 2040 تک ہر سال تقریباﹰ تین لاکھ اڑسٹھ ہزار غیر ملکی کارکن چاہیے ہوں گے۔ اس کے بعد2041  سے 2060 تک طلب میں معمولی کمی آئے گی اور پھر ہر سال دو لاکھ ستر ہزار نئے غیر ملکی کارکنوں کی ضرورت ہو گی۔

اس جائزے کے مطابق اضافی امیگریشن کے بغیر 2040ء تک ملکی افرادی قوت 46.4 ملین سے کم ہو کر  41.9 ملین رہ جائے گی۔

ماہرین کے مطابق جرمنی کو غیر ملکی کارکنوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے اپنی امیگریشن شرائط کو نرم کرنا اور غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرنا پڑے گا
ماہرین کے مطابق جرمنی کو غیر ملکی کارکنوں کے لیے پرکشش بنانے کے لیے اپنی امیگریشن شرائط کو نرم کرنا اور غیر ضروری رکاوٹوں کو ختم کرنا پڑے گا تصویر: Imago/Rainer Weisflog

اس جائزے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ کمی جرمنی کے مختلف علاقوں میں ایک دوسرے سے مختلف ہو گی، جس کے اثرات بھی یکساں نہیں ہوں گے۔ مثال کے طور پر صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں یہ کمی دس فیصد ہو گی جبکہ تھیورنگیا اور سیکسنی جیسی وفاقی ریاستیں افرادی قوت کی کمی سے کہیں زیادہ متاثر ہوں گی۔ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا جرمنی کی سب سے زیادہ آبادی والی وفاقی ریاست ہے۔

یہ اندازے بھی لگائے گئے ہیں کہ معاشی طور پر مضبوط جرمن صوبوں جیسے باویریا، باڈن ورٹمبرگ اور ہیسے کو بھی نئے آنے والے غیر ملکی کارکنوں کے بغیر مختلف شعبوں میں آسامیاں پر کرنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑے گا۔

ش ر⁄ م م (ڈی پی اے)

ہنر مند افراد کے لیے جرمنی کا ویزہ