1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی: پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، چھ افراد زخمی

12 اکتوبر 2024

ہالے شہر میں دو گاڑیوں کے مابین تصادم میں تین پولیس اہلکاروں اور ایک اٹھارہ سالہ راہگیر سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔

https://p.dw.com/p/4liQA
کاروں کے مابین تصادم کا واقعہ جرمن شہر ہالے میں پیش آیا
کاروں کے مابین تصادم کا واقعہ جرمن شہر ہالے میں پیش آیا تصویر: Christof Stache/AFP

مشرقی جرمنی کے شہر ہالے میں پولیس کے مطابق دو گاڑیوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں  چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی ایک گاڑی پولیس کی تھی جبکہ زخمی ہونے والوں میں ایک اٹھارہ سالہ راہگیر کو شدید چوٹیں لگی ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کی شام ایک جنکشن پر نگرانی کے لیے گشت کرنے والی پولیس کار کے دوسری کار سے ٹکرانے کے بعد دو افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہالے پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک اٹھارہ سالہ راہگیر بھی شامل ہے
ہالے پولیس کے مطابق زخمیوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک اٹھارہ سالہ راہگیر بھی شامل ہےتصویر: Hannibal Hanschke/EPA

حادثے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی سڑک سے اترنے کے بعد ٹریفک لائٹ کھلنے کے انتظار میں کھڑے پیدل چلنے والے افراد سے ٹکرا گئی۔ اس دوران ایک نوجوان گاڑی اور ٹریفک لائٹ کے کھمبے کے درمیان پھنس گیا اور اسے شدید چوٹیں آئیں۔

دوسری کار مخالف لین میں آئی اور تیسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اڑتے ملبے سے ایک اور راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کی گاڑی میں سوار تین اہلکار اور دوسری کار کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔ ترجمان کے مطابق آیا حادثے کے وقت پولیس کی گاڑی  اپنی مخصوص نیلی روشنی اور سائرن کے ساتھ سفر کر رہی تھی یا نہیں، اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔

ش ر⁄ ع ت  (ڈی پی اے)