1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمنی میں دو افراد کو ہلاک کرنے والا مشتبہ حملہ آور بھی ہلاک

15 جولائی 2024

جرمن پولیس کا کہنا ہے صوبے باڈن ورٹمبرگ کے قصبے البشٹڈ لاؤٹلنگن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

https://p.dw.com/p/4iI89
البسٹٹ لاؤلنگن میں پولیس
بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کو دو شدید طور پر زخمی ہونے والی خواتین بھی ملیں، جنہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔تصویر: Jannik Nölke/dpa/picture alliance

جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے قصبے البشٹڈ لاؤٹلنگن میں اتوار کے روز دو مرد اور ایک خاتون مردہ پائے گئے۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

جرمنی: اسکول فائرنگ واقعے میں زخمی طالب علم چل بسا

بڑے پیمانے پر آپریشن کے دوران پولیس اہلکاروں کو دو شدید زخمی خواتین بھی ملیں، جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

جرمن شہر ہیمبرگ میں ایک مبینہ قاتل کی تلاش جاری

مقامی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ اس پس منظر میں مقامی باشندوں کو اب کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

ہم اس جرم کے بارے میں مزید کیا جانتے ہیں؟

پولیس کے ایک بیان کے مطابق اس حملے کے حوالے سے کسی ہنگامہ آرائی کے شواہد نہیں ملے ہیں، جو اتوار کے روز پیش آیا۔ تفتیش کرنے والے حکام نے ابتدائی طور پر یہ فرض کیا ہے کہ شاید یہ جرم خاندان کے اندر لڑائی کا نتیجہ ہو۔

جائے وقوعہ
واقعے کے فوراً بعد درجنوں ایمرجنسی گاڑیاں اور دو ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر تعینات کر دیے گئے اور پولیس نے آس پاس کے علاقے کا محاصرہ کر لیاتصویر: Jannik Nölke/dpa/picture alliance

پولیس نے فوری طور پر یہ تفصیلات بھی نہیں بتائیں کہ متاثرین کا تعلق کس خاندان سے تھا۔ حکام نے فائرنگ کرنے والے شخص اور اس حملے میں استعمال میں آنے والے آتشیں اسلحے کے بارے میں بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

جرمنی میں مرسیڈیز کے پلانٹ پر فائرنگ میں دو افراد ہلاک

البتہ مقامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں اتنا کہا گیا ہے کہ مشتبہ قاتل ایک شکاری تھا۔

جرمن شہر ہیمبرگ میں شوٹنگ، دو افراد ہلاک

واقعے کے فوراً بعد درجنوں ایمرجنسی گاڑیاں اور دو ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے حادثہ پر تعینات کر دیے گئے تھے۔ پولیس نے آس پاس کے علاقے کا محاصرہ بھی کر لیا تھا۔

مسیحی عبادت گاہ پر حملہ 'وحشیانہ عمل‘ ہے، جرمن چانسلر

باڈن ورٹمبرگ کا قصبہ البشٹڈ لاؤٹلنگن صوبائی دارالحکومت اشٹٹ گارٹ سے تقریبا ًساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر ایک پہاڑی علاقے میں واقع ہے۔

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے ایف پی)

جرمن نائٹ کلب میں فائرنگ