تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو سے حملے میں متعدد افراد ہلاک
2 اکتوبر 2024اسرائیل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو ایک مسلح شخص نے جافا کے علاقے میں لوگوں پر فائرنگ کر دی، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہلک حملے کی ابتدا ایک ریل گاڑی میں ہوئی، جو پلیٹ فارم پر رکنے تک جاری رہا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی شروع کر دی
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں سڑک پر بے حرکت لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار اور چاقو سے مسلح ایک دیگر حملہ آور کو عوام نے ہی "بے اثر" کر دیا اور اس نے اس حملے کو "دہشت گردی" قرار دیا ہے۔
ایران اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے، امریکہ
حملے سے متعلق مزید کیا معلومات ہیں؟
تیل ابیب میں فائرنگ کا یہ واقعہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی پیش آیا۔
حکام نے حملہ آوروں کی شناخت جاری نہیں کی ہے۔ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد آٹھ بتائی تھی، حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا اس میں حملہ آور بھی شامل تھا یا نہیں۔
اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 فلسطینی ہلاک، غزہ طبی حکام
بعض عینی شاہدین نے فائرنگ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے خبر رساں ادارے روئٹرز کو اس کی تفصیل بتائی۔ ایک شخص کا کہنا تھا کہ "لوگ زمین پر تھے اور انہوں نے مجھے نیچے جھکنے کو کہا۔ میں نے دہشت گرد کو اپنا سامنا کرتے دیکھا۔ وہ کچھ کرنا چاہتا تھا، تبھی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچے اور اس کی طرف دوڑے۔"
بھارت: حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی ہلاکت پر کشمیر میں سیاسی تنازع
ایک اور عینی شاہد نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ اس نے ابتدا میں فائرنگ کو آتش بازی سمجھا۔ ان کا مزید کہنا تھا، " بہت بار فائرنگ کی گئی۔ ہم فرش پر پڑے تھے اور لوگ رو رہے تھے۔ میں نے دیکھا کہ ایک شخص زمین پر پڑا تھا اس کا خون بہہ رہا ہے۔"
ص ز/ ج ا (نیوز ایجنسیاں)