1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافریقہ

بوٹسوانا میں دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ہیرے کی دریافت

23 اگست 2024

جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے، جس کے صدر نے ہیرے کے ساتھ اپنی تصویر بھی پیش کی ہے۔ یہ ملک ہیروں کی برآمدات کے لیے معروف ہے، تاہم اس ہیرے کی دریافت کینیڈا کی ایک کمپنی نے کی ہے۔

https://p.dw.com/p/4joS6
ہیرا
لوکارا کے صدر ولیم لیمب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ہم 2,492 کیرٹ کے اس غیر معمولی ہیرے کی دریافت سے بہت پرجوش ہیںتصویر: Lucara /dpa/picture alliance

کینیڈا کی کان کنی کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمال مشرقی بوٹسوانا میں اپنی کاروئے نامی ڈائمنڈ مائن میں 2,492 کیرٹ (یا 498.4 گرام) کا ایک بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔

ہیرا اب اک خواب نہیں، لیبارٹری میں ہیرے تیار کرنا اب اور زیادہ آسان

جمعرات کے روز بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی ماسی نے بذات خود اس ہیرے کا معائنہ کیا اور اس بڑے ہیرے کے ساتھ اپنی تصویر بھی کھینچوائی۔

قدرتی ہیروں کا مقابلہ اب لیبارٹری میں بنائے گئے ہیروں سے

سن 1905 میں جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے 3,106 کیرٹ کلینن ہیرے کے بعد زمین کے اندر سے دریافت ہونے والا یہ اب تک کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

جرمنی میں سو ملین یورو کے ہیرے چرانے والوں کو سزا

اٹھارہ سو کی دہائی کے اواخر میں برازیل میں بھی زمین کے اوپر ہی ایک بڑا سیاہ ہیرا دریافت ہوا تھا، تاہم خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک میٹرائٹ کا حصہ ہے۔

برطانوی شاہی خاندان سے ہیروں کی واپسی کا مطالبہ

کینیڈا کی کمپنی لوکارا نے اس نئے ہیرے کی قیمت کا ابھی تک اندازہ نہیں لگایا اور اس کے معیار پر بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اس نے کہا کہ یہ "اب تک دریافت کیے گئے سب سے بڑے کھردرے ہیروں میں سے ایک ہے۔"

یوکرین جنگ سے ہیروں کے بھارتی شہر کی چمک بھی ماند پڑ گئی

نئی ایکس رے ٹیکنالوجی نکالنے سے پہلے بڑے ہیروں کی شناخت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

گزشتہ تین صدیوں میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا گلابی ہیرا

لوکارا کا کہنا ہے کہ پہلے ہیرے کا پتہ چلا اور پھر اسے کمپنی نے "میگا ڈائمنڈ ریکوری ایکس رے ٹرانسمیشن" ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے برآمد کیا۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کو سن 2017 میں وہاں نصب کیا تھا۔

صدر موکگویتسی ماسی
بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی ماسی کی حکومت نے اسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا ہے اور جمعرات کے روز دارالحکومت گیبورون میں اپنے دفتر میں اس قیمتی پتھر کے ساتھ فوٹو بھی اتروائیتصویر: Monirul Bhuiyan/AFP/Getty Images

کمپنی نے ایک بیان میں کہا، "خیال یہ ہے کہ کان کنی سے پہلے چٹان کے اندر موجود بڑے پتھروں کی نشاندہی کی جائے اور پھر نکالنے کے دوران نادانستہ طور پر ان کو نقصان پہنچانے یا ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے انہیں بچایا جا سکے، جو عام طور پر اس صنعت کے لیے ایک بڑا نقصان ہوا کرتا تھا۔"

بھارت: قبائلیوں کے لیے ہیروں کی بجائے درخت اہم

لوکارا کے صدر ولیم لیمب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ "ہم 2,492 کیرٹ کے اس غیر معمولی ہیرے کی دریافت سے بہت پرجوش ہیں۔"

بوٹسوانا کے صدر ہیرے کو دیکھنے والے لوگوں میں اولین

بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی ماسی کی حکومت نے اسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا قرار دیا ہے اور جمعرات کے روز دارالحکومت گیبورون میں اپنے دفتر میں اس قیمتی پتھر کے ساتھ فوٹو بھی اتروائی۔

ہیروں کی کان کنی کی صنعت بوٹسوانا کے لیے بہت اہم ہے، جہاں پتھروں کی مالیت ملک کی کل برآمدات کے نصف سے بھی زیادہ ہے۔

ہیرے کیسے بنتے ہیں؟

لوکارا نے "تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال جیسے اہم شعبوں" کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ہیروں کی صنعت اس "ملک کو وسیع پیمانے پر سماجی واقتصادی فوائد فراہم کرتی ہے، جو کان کنی کے شعبے سے بھی اہم ہیں۔"

دنیا کا دوسرا سب سے بڑا گلابی ہیرا سترہ ملین یورو میں نیلام

حالیہ برسوں میں یہ تیسرا بہت بڑا ہیرا ہے، جو کرووے کان میں دریافت ہوا ہے۔ اس سے قبل سن 2019 میں دریافت کیا گیا 1,758 کیرٹ کا پتھر بوٹسوانا میں اب تک کی سب سے بڑی کان کنی تھی، جس کا نام سیویلو تھا۔ مقامی زبان میں اس مطلب "نایاب تلاش" ہے۔

 کرووے کان نے بھی اسی ایکسرے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سن 2021 میں 1,174 کیرٹ کا ہیرا نکالا تھا۔

ص ز/۔ ج ا (اے ایف پی، اے پی)