1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
آفاتبنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے مشرقی حصوں میں سیلاب، دو لاکھ شہری پھنس گئے

21 اگست 2024

حکام کے مطابق فوجی دستوں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔ متاثر ہ علاقوں میں جمعے کے روز تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/4jjB6
 تقریباً ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے مقامی ندیاں اپنے کناروں سے باہر بہہ نکلی ہی
تقریباً ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے مقامی ندیاں اپنے کناروں سے باہر بہہ نکلی ہیتصویر: Zakir Hossain Chowdhury/NurPhoto/picture alliance

مشرقی بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے باعث دو لاکھ سے زائد شہری زیر آب علاقوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ فینی کی ضلعی انتظامیہ کی سربراہ شاہینہ اختر نے کہا کہ فینی کے تین ذیلی اضلاع  پھول غازی، چھاگل نیّہ اور پورشورام خاص طور پر شدید بارش کے بعد آنے  والے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

مقامی محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح تک ضلع فینی میں 183 ملی میٹر بارش کی اطلاع دی
مقامی محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح تک ضلع فینی میں 183 ملی میٹر بارش کی اطلاع دی تصویر: Zakir Hossain Chowdhury/NurPhoto/picture alliance

انہوں نے کہا کہ تقریباً ایک ہفتے سے جاری موسلادھار بارشوں اور پہاڑی علاقوں سے آنے والے پانی کے بہاؤ کی وجہ سے مقامی ندیاں اپنے کناروں سے باہر بہہ نکلی ہیں۔ اختر نے فون پر جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا، ''فوجی دستوں نے مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا شروع کر دیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ پھول غازی کے ایک مقامی رہائشی مطاہر حسین نے کہا کہ کھجور کے پتوں سے بنائے گئے بہت سے گھر اور فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں جمعے کے دن تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے
متاثرہ علاقوں میں جمعے کے دن تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہےتصویر: Zakir Hossain Chowdhury/NurPhoto/picture alliance

انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں لوگ آمد و رفت کے لیے کشتیاں استعمال کر رہے ہیں کیونکہ زیادہ تر سڑکیں زیر آب آ چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی گھروں کی چھتوں تک پہنچ گیا۔

مقامی محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح تک ضلع فینی میں 183 ملی میٹر بارش کی اطلاع دی۔ جمعے کے دن تک مزید بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

ش ر⁄ م م (ڈی پی اے)