1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتبھارت

بنگلہ دیش اور بھارت کے مابین سرحدی کشیدگی کا آغاز کیوں؟

24 اگست 2024

پانچ اگست کو بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد سے بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی ہے۔ اب سرحد پر ان دونوں ملکوں کے مابین سرحدی کشیدگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس کی وجوہات کیا ہیں؟

https://p.dw.com/p/4jsrn
بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہے
بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہےتصویر: Biswa Kalyan Purkayastha

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت شیخ حسینہ کی سب سے بڑی حمایتی تھی۔ بنگلہ دیشی پندرہ برس تک شیخ حسینہ کی کھل کر حمایت کرنے کی وجہ سے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین تنازع جمعرات کو اس وقت پیدا ہوا، جب بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے دعویٰ کیا کہ انہیں ان کے بنگلہ دیشی ہم منصبوں نے باڑ لگانے سے روک دیا تھا۔ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل اے کے آریہ نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ''تازہ کشیدگی اس وقت پھیلی، جب سرحد پر مویشیوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ایک باڑ لگانے کی کوشش کی گئی۔‘‘ تاہم انہوں نے مزید بتایا کہ اس کشیدگی میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہے
بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہےتصویر: Biswa Kalyan Purkayastha

بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہے۔ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ باڑ سن  2012 کے ایک معاہدے کے تحت لگائی جانا ہے تاکہ گائیوں کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔

بنگلہ دیش کے سیاسی حالات اور بھارت کو درپیش چیلنجز

ماضی میں بھی مویشیوں کی اسمگلنگ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث رہی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ بات قابل غور ہے کہ بھارت نے اب ہی یہ باڑ لگانا کیوں شروع کی ہے؟

بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہے
بنگلہ دیش تقریباً مکمل طور پر بھارت میں گھرا ہوا ہے اور اس کی بھارت کے ساتھ 4,000 کلومیٹر طویل سرحد کے ایک بڑے حصے پر باڑ نہیں ہےتصویر: Biswa Kalyan Purkayastha

بھارت نے بنگلہ دیش کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحد کے کچھ حصوں پر پہلے ہی باڑ لگا رکھی ہے تاکہ دونوں ملکوں کے شہری سرحد عبور نہ کر سکیں۔ مویشیوں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بی ایس ایف کی طرف سے رکھے گئے پانچ کشتیاں چلانے والے ملازمین کو بنگلہ دیشی سکیورٹی گارڈز نے رواں ماہ اس وقت گرفتار کر لیا تھا، جب وہ مبینہ طور پر بنگلہ دیشی سرحد کے اندر موجود تھے۔

بی ایس ایف کے مطابق وہ پانچوں افراد اس وقت بنگلہ دیشی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

بھارت نے حال ہی میں ایسے متعدد بنگلہ دیشیوں کو بھی گرفتار کیا ہے، جو حسینہ حکومت کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سرحد پار کرتے ہوئے بھارت میں داخل ہو رہے تھے۔

ا ا / ش ر (اے ایف پی، روئٹرز)