1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہبرازیل

برازیل: مسافر طیارے کے حادثے میں 61 افراد کی ہلاکت پر سوگ

10 اگست 2024

برازیل کی علاقائی ائیرلائن کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 57 مسافر اور عملے کے چار ارکان سوار تھے۔ فی الحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

https://p.dw.com/p/4jK10
برازیل میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد کا منظر
برازیل میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد کا منظرتصویر: Felipe Magalhaes Filho/AP/picture alliance

برازیل میں ایک علاقائی ائیرلائن کے مسافر طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں اکسٹھ افراد کی ہلاکت کے بعد ملک میں قومی سطح پر تین روزہ سوگ منایا جا رہے۔

ویپاس ایئرلائن نے تصدیق کی ہے  کہ جمعے کے روز برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں واقع ونہیڈو مونسیپلٹی میں گر کر تباہ ہونے والے اس کے مسافر طیارے میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

برازیل کی اس علاقائی ایئرلائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے، ''ہمیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ فلائٹ 2283 میں سوار تمام 61 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔‘‘ بیان کے مطابق ان 61 افراد میں سے 57 مسافر اور چار ایئرلائن کے عملے کے اہلکار تھے۔

ایئرلائن کے بیان میں مزید کہا گیا، ''اس وقت ویپاس کی ترجیح مرنے والوں کے لواحقین کو غیر محدود مدد کی فراہمی اور حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے حکام کے ساتھ موثر طریقے سے تعاون کرنا ہے۔‘‘

برازیل میں طیارہ حادثے کی جگہ پر ہولیس اہلکار تعینات ہیں
برازیل میں طیارہ حادثے کی جگہ پر ہولیس اہلکار تعینات ہیںتصویر: Andre Penner/AP Photo/picture alliance

جہاز کے گر کر تباہ ہونے کے بعد ویپاس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک علحیدہ بیان میں کہا تھا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ حادثہ کیسے پیش آیا۔

ویپاس کے مطابق تباہ ہونے والا جہاز دو انجنوں والا ٹربو پوپ تھا اور اس کی پرواز کے وقت ''اس کے تمام سسٹم مکمل طور پر فعال بھی تھے۔‘‘

برازیلین ٹی چینل گلوبو نیوز پر نشر کی گئی فوٹیج میں حادثے کے بعد ایک بڑے علاقے میں آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہوتے بھی دیکھا گیا، جو بظاہر جہاز کے ملبے سے اٹھ رہا تھا۔

فرانسیسی اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے واقعے کی تحقیقات میں مدد کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈی سلوا نے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

م ا ⁄ ش ر (اے پی، روئٹرز، اے ایف پی، لوسا، ڈی پی اے)