1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشمالی امریکہ

امریکہ: اسلحہ پروگرام کی مدد کرنے پر درجنوں ادارے بلیک لسٹ

22 اکتوبر 2024

امریکہ نے پاکستان اور ایران میں ہتھیاروں اور ڈرون ترقیاتی پروگراموں کی مبینہ حمایت کے ساتھ ساتھ یوکرین میں روس کی جنگی کوششوں میں مدد کے دیگر معاملات کے لیے دو درجن سے زائد تجارتی اداروں کو بلیک لسٹ کردیا۔

https://p.dw.com/p/4m4ld
پاکستان میں نو ادارے پہلے سے ہی بلیک لسٹ ہیں ان پر ایڈوانسڈ انجینیئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن کی فرنٹ کمپنیاں اور پروکیورمنٹ ایجنٹ ہونے کا الزام ہے
پاکستان میں نو ادارے پہلے سے ہی بلیک لسٹ ہیں ان پر ایڈوانسڈ انجینیئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن کی فرنٹ کمپنیاں اور پروکیورمنٹ ایجنٹ ہونے کا الزام ہےتصویر: AP

امریکی وزارت کامرس کی طرف سے پیر کے روز جاری بیان کے مطابق، جن 26 کمپنیوں پر پاپبندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں سے زیادہ تر پاکستان، چین، اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں، جن پر برآمدی کنٹرولز کی خلاف ورزی، ''تشویشناک ہتھیاروں کے پروگراموں‘‘ میں ملوث ہونے، یا روس اور ایران پر امریکی پابندیوں اور برآمدی کنٹرولز سے بچنے کا الزام ہے۔

پاکستانی میزائل پروگرام میں معاون چینی کمپنیوں پر پابندیاں

مبینہ"پابندیوں کی فہرست" میں ان تجارتی کمپنیوں کا نام شامل کردینے کی وجہ سے یہ حکومت کی اجازت کے بغیر امریکی اشیاء اور ٹیکنالوجیز حاصل نہیں کر سکیں گی۔

انڈر سکریٹری برائے صنعت وسلامتی ایلن ایسٹیویز نے ایک بیان میں کہا، "ہم امریکی قومی سلامتی کو برے عناصر سے بچانے کے لیے چوکس ہیں۔"

یوکرین کی جنگ ہتھیاروں کی عالمی تجارت کو کیسے بدل رہی ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے آج کے اقدامات بدنیتی رکھنے والے عناصر کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر وہ ہمارے کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں، تو انہیں اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔"

چین کی ملٹری میوزیم میں بیلسٹک ہتھیاروں کی نمائش
چین کی ملٹری میوزیم میں بیلسٹک ہتھیاروں کی نمائشتصویر: Stephen Shaver/UPI Photo/Newscom/picture alliance

پاکستان میں نو ادارے پہلے سے ہی بلیک لسٹ

پاکستان میں نو ادارے پہلے سے ہی بلیک لسٹ ہیں۔ ان پر ایڈوانسڈ انجینیئرنگ ریسرچ آرگنائزیشن کی فرنٹ کمپنیاں اور پروکیورمنٹ ایجنٹ ہونے کا الزام ہے۔

اس گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سال دو ہزار دس سے اصل صارفین، جن میں کروز میزائل اور اسٹریٹجک ڈرون پروگرام  کی تیاری کے لیے ذمہ دار ایک پاکستانی ادارہ بھی شامل ہے، کو راز میں رکھ  کر امریکی اشیاء خریدیں۔

امریکی وزارت کامرس نے کہا کی تجارتی اداروں کی،"یہ سرگرمیاں امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف ہیں۔"

چین کے چھ ادارے اس فہرست میں شامل

 چین کے مزید چھ اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر چین کی عسکری جدید کاری میں مدد کے لیے یا ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگراموں میں مدد کے لیے امریکی اشیاء حاصل کیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تین اور مصر کی ایک کمپنی نے 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے امریکی سازوسامان حاصل کیے یا حاصل کرنے کی کوشش کی۔

چین کے چھ اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگراموں میں مدد کے لیے امریکی اشیاء حاصل کیں
چین کے چھ اداروں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے، جنہوں نے ایران کے ہتھیاروں اور ڈرون پروگراموں میں مدد کے لیے امریکی اشیاء حاصل کیںتصویر: Alexander Reka/ITAR-TASS/IMAGO

کینیڈا کی کمپنی کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا

 پیر کو ہی، امریکی محکمہ تجارت نے کینیڈا میں قائم سینڈ وائن کمپنی کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا، جب کمپنی نے "اپنی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے نمٹنے جو انسانی حقوق کو نقصان پہنچا سکتی ہے" کے لیے اقدامات کیے۔

 محکمہ تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ کمپنی کو فروری 2024 میں اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا "جب اس کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر ویب مانیٹرنگ اور سنسر شپ کے لیے استعمال کیا گیا، کمرشل اسپائی ویئر کا غلط استعمال کیا گیا اور انسانی حقوق کے کارکنوں اور مخالفوں کو نشانہ بنایا گیا۔"

ج ا ⁄  ص ز ( اے ایف پی)